ارشادِ نبوی
خالق پر سوال
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے اور تمہارے دل میں پہلے تو یہ سوال پیدا کرتا ہے کہ فلاں چیز کس نے پیدا کی، فلاں چیز کس نے پیدا کی؟ اور آخر میں بات یہاں تک پہنچاتا ہے کہ خود تمہارے رب کو کس نے پیدا کیا؟ جب کسی شخص کو ایسا وسوسہ ڈالے تو اللہ سے پناہ مانگنی چاہیے اور شیطانی خیال کو چھوڑ دے۔
(صحيح البخاري كتاب بدء الخلق باب صِفَۃِ اِبْلِیْسَ وَجُنُودِہِ حدیث ۳۲۷۶)
مزید پڑھیں: والدین سے حسن سلوک




