۳۱ویں سالانہ نیشنل اجتماع مجلس انصاراللہ فرانس کا دوسرا دن
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اجتماع کے دوسرے دن کا آغاز نماز تہجد سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد خلافت کے عنوان پر درس ہوا۔ اس کے بعد تمام احباب نے وہیں بیٹھ کر تلاوت قرآن کریم کی۔
آج کے دن بیرون ممالک سے مہمان تشریف لائے۔ ان میں انصار اللہ بلجیم کی والی بال ٹیم بھی شامل تھی، جسے ایک نمائشی میچ کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

آج کے دن ۵ علمی مقابلے ہوئے، جن میں آذان، نظم، تقریر اردو و فرنچ اور بیت بازی شامل تھے۔ جبکہ ورزشی مقابلوں میں گولہ پھینکنا، واک ۲۰۰ میٹر، سلو سائیکلنگ، والی بال، میوزیکل چیئر اور رسہ کشی شامل تھے۔ شام کو ایک نمائشی والی بال کا میچ انصار اللہ فرانس بمقابلہ انصار اللہ بلجیم ہوا جو کہ انصار اللہ بلجیم نے دو ایک کے سیٹ سے جیت لیا۔


آج کے دن ۱۶ بجے خلافت کے موضوع پر ایک panel discussion ہوئی جس میں مکرم امیر صاحب ڈنمارک، فرانس، مشنری انچارج صاحب بلجیم، صدر صاحب مجلس انصار اللہ بلجیم، سویس، ہالینڈ اور فرانس شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اجتماع کا دوسرا دن بھی بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
