متفرق
ربوہ کا موسم(۲تا۸؍اکتوبر ۲۰۲۶ء)
۲؍اکتوبر جمعۃ المبارک کے دن جونہی سورج نے اوپر سر اُٹھایا تو دھوپ کی وجہ سے گرمی شروع ہوگئی۔ اکتوبر کا مہینہ شروع ہوگیا ہے لیکن ابھی گرمی موجود ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں خنکی ہو جاتی ہے۔ ہفتہ کوگرمی رہی اور شام کے سائے لمبے ہوتے ہی ہوا چلنے سے موسم میں کچھ بہتری آگئی۔ اتوار کو بھی کچھ اسی طرح کا موسم تھا۔ سوموار کو صبح ہلکی ٹھنڈی ہوا نے سما باندھ رکھا تھا لیکن دھوپ کی موجودگی کی وجہ سے گرمی نے پھر اپنا اثر دکھانا شروع کردیا۔منگل کو دن بھر درمیانی رفتار سے ہوا رواں دواں تھی۔ جمعرات کو دن کے وقت گرمی اپنے جوبن پر تھی تاہم شام کو ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۵؍ اور کم سے کم ۲۴؍ درجے سینٹی گریڈ رہا۔
(ابو سدید)




