ارشادِ نبوی
اپنی قوم پر فخر کرنے کی ممانعت
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزّوجلّ نے تم سے جاہلیت کا تعصّب اور اپنے آباءواجداد پر فخر کرنا دُور کردیا ہے۔ اب یا تو کوئی شخص متقی مسلمان ہوگا یا بدبخت گناہ گار ہوگا۔ سب لوگ آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور آدم علیہ السلام کی پیدائش مٹی سے ہوئی تھی۔ لوگ اپنے آباءو اجداد پر فخر کرنے سے باز آجائیں۔
(مسند احمد، مسندالمکثرین من الصحابۃ. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللّٰه عَنه،حدیث نمبر 8736)
مزید پڑھیں: رسول اللہ ﷺ کی عاجزی



