اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
اعلاناتِ ولادت
٭…امۃ الکافی صاحبہ اہلیہ مرزا عمر احمد صاحب تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کی بیٹی عزیزہ ہاجرہ بتول احمد اور عزیزم حارث احمد کو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے ۱۸؍جون ۲۰۲۶ء کو بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود عزیزم ’’صالح اسماعیل احمد‘‘ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔
عزیزم، پیر محی الدین مطہّر احمد صاحب (ابن پیر صلاح الدین احمد صاحب) اور لبنیٰ مطہّرصاحبہ کا پوتا اور مرزا عمر احمد صاحب ابن ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کا نواسا ہے۔
نومولود، والد کی طرف سے حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ اور والدہ کی طرف سے حضرت مصلح موعودؓ، حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ اور حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔
٭… ڈاکٹر انس احمد رشید صاحب، سویڈن سے اطلاع دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ ۲۱؍اگست ۲۰۲۶ءکو ان کے صاحبزادے عزیزم ڈاکٹر ودود احمد رشید اور عزیزہ سمن اللہ کو ایک بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام ’نائل رشید‘ تجویز کیا گیا ہے۔
نومولود، چودھری احسان اللہ واہلہ صاحب، مالمو کا نواسہ، ڈاکٹر رشید احمد صاحب مرحوم (سابق صدر جماعت احمدیہ کالمار، سویڈن) کا پڑپوتا اور چودھری نثار احمد صاحب مرحوم (شاہین آباد) کا پڑنواسا ہے۔
احباب جماعت سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام نومولود بچوں کو عالم باعمل بنائے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا حقیقی وارث بنائے۔ آمین ثم آمین
درخواست دعا
محمد معظم صاحب آف جماعت بلیک برن، برطانیہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم محمد اشرف کاہلوں صاحب آف فیصل آباد، حال مقیم آسٹریلیا، دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ حال ہی میں ان کا بائی پاس آپریشن ہوا ہے اور پیس میکر بھی لگایا گیا ہے۔
احباب جماعت سے عاجزانہ درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد اور کامل شفائے عاجلہ عطا فرمائے، صحت و تندرستی نصیب کرے اور فعال، صحت مند اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین
اعلانات نکاح
نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۱۱؍ستمبر ۲۰۲۶ء بروز جمعۃ المبارک مسجد بیت الباسط، چک بازار، چٹاگنگ میں مہدی حسن ولد تکویر احمد صاحب مرحوم، جماعت کوڈا، کا نکاح سعدیہ اسلام صاحبہ بنت ہاشم احمد صاحب، جماعت چٹاگنگ، کے ساتھ تین لاکھ پچاس ہزار بنگلہ دیشی ٹکہ حق مہر پر طے پایا۔ خاکسار نے اس نکاح کا اعلان کیا۔
مورخہ ۴؍ستمبر ۲۰۲۶ء بروز جمعۃ المبارک دارالتبلیغ، بخشی بازار، ڈھاکہ میں دھیمان میازی صاحب ولد ظہیر احمد میازی صاحب، جماعت تاڑویا، کا نکاح فہیمہ اختر صاحبہ بنت جہانگیر عالم صاحب، جماعت ڈھاکہ، کے ساتھ ہوا۔ اس نکاح کا اعلان مکرم شاہ محمد نور الامین صاحب مبلغ سلسلہ نے کیا۔
اللہ تعالیٰ ان دونوں نکاحوں کو فریقین کے لیے بابرکت فرمائے اور ازدواجی زندگی میں محبت، اخلاص اور وفا قائم رکھے۔ آمین
٭…٭…٭




