متفرق

ربوہ کا موسم(۹تا۱۵؍اکتوبر ۲۰۲۶ء)

۹؍ اکتوبر جمعۃ المبارک کے دن نماز فجر کے وقت ہلکی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔رات گئے تک یہ ہوا چلتی رہی ۔ہفتہ کو نماز فجر کے وقت بھی ٹھنڈی ہوا رواں دواں تھی اور موسم خنک محسوس ہوتا تھا۔اتوار کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا اور ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی تھی۔سوموار کو دن بھر ہوا چلتی رہی اور سورج نکلنے کے باوجود دھوپ کی تپش محسوس نہ ہوتی تھی۔منگل کوصبح ہی سے ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی جو دن بھر چلتی رہی۔بدھ کو بھی ہلکی ہوا رواں دواں تھی اور بادلوں کی ایک تہ آسمان پر موجود تھی جس سے دھوپ پوری طرح زمین پر نہیں پہنچ رہی تھی۔بد ھ اور جمعرات کی درمیانی رات ایک گھنٹے کے ليے تیز اور موسلا دھار بارش ہوئی ۔ جمعرات کو آسمان تو صاف تھا اور دھوپ بھی چمک رہی تھی، تاہم بارش کی وجہ سے تیز اور ٹھنڈی ہوا خوب چل رہی تھی۔اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۲؍ اور کم سے کم ۲۳؍ درجے سینٹی گریڈ رہا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button