اعلاناتِ نکاح
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۲۰۲۶ء بعد نمازِ عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا:
٭…عزیزہ طوبیٰ احمد بنت مکرم محمود احمد بھٹی صاحب مرحوم (جرمنی) ہمراہ مکرم فیاض احمد صاحب (مربی سلسلہ جرمنی) ابن مکرم محمد ریاض احمد صاحب
٭…عزیزہ ماہم اعوان (واقفۂ نو) بنت مکرم خرم احمد اعوان صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم فاران محمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم فاتح محمد صاحب
٭…عزیزہ رغیبہ خان (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالستار خان صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم مصباح الدین احمد صاحب ابن مکرم برہان الدین احمد صاحب (اسلام آباد۔یوکے)
٭…عزیزہ لبنیٰ عمران (واقفۂ نو) بنت مکرم محمد عمران صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم کامران محمود صاحب ابن مکرم اصغر محمود صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ عرفانہ کنول (یوکے) بنت مکرم عبدالقدیر صاحب (پاکستان) ہمراہ مکرم علی رضا صاحب ابن مکرم ذکاء اللہ صاحب مرحوم (یوکے)
٭…عزیزہ شمائلہ الطاف بنت مکرم الطاف حسین صاحب (پاکستان) ہمراہ مکرم زین العابدین چیمہ صاحب ابن مکرم پرویز احمد چیمہ صاحب (پاکستان)
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین
٭…٭…٭



