مجلس انصار اللہ سیرالیون کے ریجنل اجتماعات ۲۰۲۶ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ماہ ستمبر اور اکتوبر ۲۰۲۶ء میں سیرالیون میں مجلس انصاراللہ کے تمام ریجنز میں اجتماعات کا انعقاد کیا گیا تاکہ انصار میں علمی مسابقت پیدا ہو اور اور ان کی روحانی اور جسمانی اور ذہنی ترقی بڑھے۔ ان اجتماعات میں ہیڈکوارٹر فری ٹاؤن سے نیشنل عاملہ کے اراکین بطور نمائندہ خصوصی شامل ہوئے۔

اللہ کے فضل سے یہ اجتماعات نہایت کامیاب تھے اور ہر جگہ انصار نے بڑے ذوق و شوق سے تمام مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ یہ اجتماعات یک روزہ تھے۔ اجتماعات کے ليے نصاب تیار کرکے ساری مجالس کے انصار تک قبل از وقت پہنچایا گیا تھا اس ليے اکثر جگہ انصار کے درمیان کافی سخت مقابلہ تھا۔ ان اجتماعات میں علمی و ورزشی مقابلہ جات کے انعقاد کے علاوہ تربیتی تقاریر بھی ہوئیں جن میں انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا گیا، بالخصوص نئی نسل کی تربیت، خلافت احمدیہ سے محبت اور رشتہ ناطہ میں انصار کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
ان اجتماعات کی تفصیل درج ذیل ہے:ویسٹرن ریجن اجتماع ۲۷؍ستمبر کو بیت السبوح کسی ڈاکیارڈ، نارتھ ویسٹ ریجن ۲۶؍ستمبر روکوپر میں، نارتھ ایسٹ ریجن ۱۱؍ستمبر کو مکینی، ساؤتھ ریجن ۲۷؍ستمبر کو جامعۃ البشرین بو اور ایسٹرن ریجن ۴؍اکتوبر کو جامع مسجد کینما میں منعقد ہوئے۔
اللہ تعالی ان اجتماعات کے باثمر نتائج پیدا فرمائے اور انصار اللہ میں ایک پاک تبدیلی پیدا فرمائے۔آمین
(رپورٹ:سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ نائیجیریا کا پچاسواں نیشنل اجتماع ۲۰۲۶ء




