ادبیات

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب(قسط نمبر ۲۲۵)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

ایک الہام

فرمایا: ’’چند سال ہوئے مجھے الہام ہوا تھا۔

سرانجام جاہِل جہنم بود

کہ جاہِل نکو عاقبت کم بود‘‘

(ملفوظات جلد ہشتم صفحہ ۴۳۵ مطبوعہ ۱۹۸۴ء)

تفصیل: اس حصہ ملفوظات میں آمدہ فارسی شعر شیخ سعدی کا ہےاور شیخ سعدی کی یہ خوش قسمتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ کایہ شعر مورخہ ۱۴؍مئی ۱۹۰۳ء کو الہام ہوا۔ شعر مع اعراب واردو ترجمہ کچھ یوں ہے۔

؎ سَرْاَنْجَام جَاہِلْ جَہَنّم بُوَدْ

کہْ جَاہِلْ نکُوْعَاقبَتْ کَمْ بُوَدْ

ترجمہ: جاہِل کا انجام جہنم ہوتاہے، کیونکہ جاہِل کا خاتمہ بالخیر کم ہی ہوتاہے۔

لغوی بحث: سَرْاَنْجَام جَاہِلْ (جاہِل کا انجام) جَہَنّم(جہنم) بُوَدْ (ہوتاہے۔ بودن (ہونا) مصدر سے مضارع سادہ سوم شخص مفرد) کہْ (کہ) جَاہِلْ (جاہِل) نکُوْعَاقبَتْ (خاتمہ بالخیر) کَمْ (کم) بُوَدْ (ہوتاہے۔ بودن (ہونا) مصدر سے مضارع سادہ سوم شخص مفرد)

مزید پڑھیں: ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب(قسط نمبر ۲۲۴)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button