افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ نائیجر کے وفد کی ذرائع ابلاغ کے قومی اداروں کے افسران سے ملاقاتیں

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ نائیجر کے ایک وفد کو ملک کے ذرائع ابلاغ سے متعلق اہم قومی اداروں کے افسران سے مورخہ ۲۳و۲۴؍ستمبر ۲۰۲۶ء ملاقات کا موقع ملا۔ وفد میں مکرم اسد مجیب صاحب امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ نائیجر، مکرم مامن بیلو صاحب جنرل سیکرٹری، مکرم ریجنل مبلغ سلسلہ اور نیشنل ٹی وی سے تعلق رکھنے والے مکرم ہادی باداماسی صاحب شامل تھے۔

اس موقع پر وفد نے ڈائریکٹر آف کمیونٹی میڈیا محترمہ فالمۃ صاحبہ اور مواصلاتی ذرائع کی نگران کمیٹی (ONC) کے سیکرٹری جنرل جناب عثمان گربا صاحب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

دونوں اداروں کے ذمہ داران نے وفد کا نہایت خندہ پیشانی سے استقبال کیا۔ ملاقاتوں کے دوران متعلقہ افسران کو جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا گیا۔ نیز اس امر پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ نائیجر کی موجودہ حکومت اور ذرائع ابلاغ کے متعلقہ اداروں کے افسران ٹی وی، ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ کے حصول اور استعمال کے سلسلہ میں جماعت احمدیہ کے لیے کس طرح معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

ملاقاتوں کے اختتام پر متعلقہ افسران نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور جماعت احمدیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

(رپورٹ:کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: گورداسپور شہر کے گورنمنٹ کالج میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک سیمینار کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button