اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

منصور احمد صاحب مربی سلسلہ اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں مکرم عبدالباقی شاہد صاحب ابن مولانا عبدالمنان شاہد صاحب مرحوم مربی سلسلہ کراچی مؤرخہ ۱۳؍نومبر۲۰۲۶ء بروز جمعۃالمبارک بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں ۔ انا للہ و انّا الیہ راجعون

آپ حضرت میاں خیرالدین صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے اور مکرم صدرالدین صاحب مرحوم سابق مبلغ ایران کے بھتیجے اور مکرم عبدالحلیم شاہد صاحب مربی سلسلہ کے بھائی اور مکرم عزیز احمد صاحب مربی سلسلہ اور مکرم کامران لطیف صاحب مربی سلسلہ کے ماموں تھے ۔ آپ نے لواحقین میں بیوہ اور ۱۳؍سالہ ایک بچی سوگوار چھوڑی ہے۔ مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button