ارشادِ نبوی
دین کی سمجھ عطا ہونے کا بیان
حمید بن عبدالرحمٰن نے کہا میں نے حضرت معاویہ ؓکو تقریر کرتے سناوہ کہتے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپؐ فرماتے تھے اللہ جس شخص کی بہتری چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ دے دیتا ہے۔
(بخاری کتاب العلم بَابُ مَنْ جَعَلَ لأَهْلِ الْعِلْمِ أَيَّامًا مَعْلُوْمَةً)