اطلاعات و اعلانات
اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
رانا سلطان احمد خان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ عزیزہ امۃالرؤوف صاحبہ اہلیہ شمیم احمد پرویز صاحب کی بائیں ٹانگ تین جگہ سے فریکچر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ایک آپریشن بھی کرنا پڑا۔ عزیزہ بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم پڑھاتی ہیں۔آپ لجنہ اماء اللہ کی فعال رکن ہیںاور سیکرٹری وقف جدیدکے طور پر خدمت کی توفیق پا رہی ہیں۔آپ کی تین بیٹیاں ہیں۔
احباب جماعت سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین




