
۷۔انوارالقرآن:حضرت حافظ مرزا ناصر احمدخلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ علیہ کےدل میں یہ تڑپ موجزن تھی کہ ہراحمدی مردوزن قرآن کریم کاعلم حاصل کرے۔ آپؒ نےتمام ذیلی تنظیموں کوبارہااس طرف توجہ دلائی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کوسمجھتےہوئےکوشش کریں کہ کوئی احمدی بچہ یا بڑا علم قرآن سےمحروم نہ رہے۔ آپؒ کوقرآن کریم سےغیرمعمولی محبت تھی۔ آپؒ نےاللہ کےفضل سےبچپن میں کلام الٰہی کوحفظ کرنےکی توفیق پائی۔ حضور رحمہ اللہ کے خطبات اورخطابات سے ماخذتین جلدوں اورتقریباً۲۰۰۰ صفحات پرمشتمل انوارالقرآن کایہ بیش قیمت خزانہ ایک ایساروحانی مائدہ ہےجسے پڑھ کرقاری اللہ تعالیٰ کےکلام اوراُس کے احکامات کوآسانی سےسمجھ سکتاہے۔ اس تفسیر کوپڑھنے سےحضور رحمہ اللہ کےقرآن کریم سےقلبی لگاؤ اورآپ کااس کےمضامین پر غوروخوض اورتدبروتفکر کابھی بخوبی اندازہ ہوتاہے۔

۸۔قرآن کریم اردوترجمہ مع سورتوں کاتعارف اورمختصر تشریحی نوٹس ازحضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ:
قرآن مجید کایہ ترجمہ حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے وسیع مطالعہ، غور و فکر اور سالہا سال سعیٔ مسلسل اور انتھک محنت کے نتیجہ میں مکمل ہوا۔ یہ ترجمہ نہایت سلیس، آسان، عام فہم اورہرطبقۂ فکراورعمرکےافراد کےلیے مفیدہے۔اپنےاندرایک خاص ندرت اورکشش رکھتاہے۔اس ترجمہ میں اس بات کا خاص خیال رکھاگیاہے کہ یہ ترجمہ قرآن کریم کے متن کے بالکل مطابق ہو اور کسی صورت میں بھی یہ متن سے تجاوز نہ کرے۔ ”اس سلسلہ میں اتنی احتیاط برتی گئی ہے کہ اگر متن کے الفاظ کا اردو ترجمہ کرنے سے مفہوم واضح نہ ہوتا ہو تو ترجمہ کے ابلاغ اور سلاست کے لیے جو وضاحتی الفاظ ترجمہ میں شامل کیے گئے ہیں انہیں قرآن کریم کے تقدس کے پیشِ نظر بریکٹ میں رکھا گیا ہے تاکہ پڑھنے والے پر یہ امر واضح رہے کہ یہ اصل عربی متن کا ترجمہ نہیں بلکہ مترجم کے الفاظ ہیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک قسم کا لفظی ترجمہ ہے لیکن اس کے باوجود رواں، سلیس اور اردو زبان کے رائج الوقت محاورہ کے بھی عین مطابق ہے۔“
قرآن کریم کے اس ترجمہ پرکلک کرنے سےآپ کےسامنے سرچ انجن بمع تلاوت کی آپشن اورساتھ ہی حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی ترجمۃ القرآن کلاسز کی آپشن بھی آجائےگا۔حضوررحمہ اللہ کی تمام قرآن کلاسز اوررمضان کےدرس القرآن بھی اس ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔
۹۔قرآنِ کریم کالفظ بلفظ اُردو ترجمہ:”حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ کو حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی قربت اور سایہ میں وقت گزارنے کی انمول سعادت ملی اور آپ کی علمی اٹھان میں حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی سرپرستی اور دروس القرآن کا خاصا حصہ تھا۔ حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓنے قرآن کریم کے متن کا اردو زبان میں لفظی ترجمہ کیا ہے جو اپنی ذات میں ایک مشکل ترین کام ہے لیکن آپؓ نےاس ترجمہ میں دونوں زبانوں کے اسلوب، ترتیب، محاوروں اور دیگر باریکیوں کا خاص اہتمام کیاہے،ہر عربی لفظ کے نیچے اردو ترجمہ درج ہونے سے قارئین اور طلباءکو مفہوم سمجھنے میں غیر معمولی سہولت ہو جاتی ہے یوں یہ لفظی ترجمہ پہلے ایڈیشن سے ہی مقبول عام کے درجہ پر فائز ہے۔ موجودہ ایڈیشن نظارت نشر و اشاعت قادیان کا شائع کردہ ہے۔“
۱۰۔تلاوت قرآن مجیدکی اہمیت اوربرکات:ازحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
”سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزاپنے خطبات و خطابات میں قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت، برکات اور اس کے اوامر و نواہی کی پابندی کرنے کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلاتے رہتے ہیں۔ ایک سو صفحات کی اس دیدہ زیب ٹائپ شدہ کتاب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے بابرکت اور موجب نجاح ارشادات کو مکرم برہان احمد ظفر صاحب نے بڑی محنت سے مرتب کیا ہے جسے نظارت نشر و اشاعت قادیان نے شائع کیا ہے۔“
۱۱۔حفظِ قرآن کی فضیلت،اہمیت اوربرکات :از مکرم حافظ مسرور احمد صاحب
”مکرم حافظ مسرور احمد صاحب نے نہایت لگن سے کلام اللہ قرآن کریم کو حفظ کرنے کی فضیلت، اسلامی معاشروں میں مردوں اور خواتین کے قرآن کریم کے متن کو زبانی یاد کرنے کی اہمیت اور اس نہایت مقدس کام کی برکات پر اس کتاب میں قابل قدر مواد جمع کردیا ہے۔ اس زندہ اور زندگی بخش کلام کو حفظ کرنے فضائل قرآن کریم سے، احادیث مبارکہ سے درج کرکے حفاظ کے اکرام اور بلند مقام پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کتاب میں تلاوت قرآن کریم کے فضائل، حفظ کرنے کی عمر، قوت حافظہ کو بڑھانے کے لیے بعض دعائیں اور نسخے، حفظ قرآن کی تاریخ، اور حفظ قرآن پر ہونے والے اعتراضات اور ان کے جوابات کے حوالہ سے مفید مواد کو مرتب کیا گیا ہے۔ نیز اس کتاب میں علاوہ دیگر مفید مواد کےحفظ قرآن کے حوالہ سے جماعتی تاریخ کو بھی محفوظ کیا گیا ہے۔“
قرآن کریم کےموضوع پرحضورانورحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکےروح پرورخطبات جمعہ کےلنک بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔جن پرایک کلک سے نہ صرف ہم خطبہ کی آڈیو سُن سکتے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ پڑھ بھی سکتے ہیں۔
آیت الکرسی، سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کے فضائل:فرمودہ حضرت مرزا مسرور احمد، خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (۱۶؍فروری۲۰۱۸ء)
قرآن کریم کی اہمیت، مقام، تلاوت، تدبّر، عمل اور اثرات: فرمودہ حضرت مرزا مسرور احمد، خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (۱۱؍جولائی۲۰۱۴ء)
سورت فاتحہ کے مضامین: فرمودہ حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (۱۰؍فروری۲۰۱۲ء)
قرآن کریم نجات کا ذریعہ: فرمودہ حضرت مرزا مسرور احمدخلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (۱۶؍دسمبر۲۰۱۱ء)
قرآنی تعلیم کے فضائل: فرمودہ حضرت مرزا مسرور احمدخلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز (۲۵؍مارچ۲۰۱۱ء)
کتب سلسلہ اور مضامین: اسی طرح قرآن کریم کےموضوع پر بہت سی کتب سلسلہ اورمضامین بھی اس ویب سائٹ کاحصہ ہیں۔
- حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن
- فضائل القرآن:تقاریر سیدنا المصلح الموعودحضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
- الطَّرِیْقُ ترجمہ قرآن سیکھنے کےلیے بنیادی اسباق
- نُورِ ہدایت
- 700 احکام خداوندی
- ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات
- قرآن کریم کے مشکل الفاظ کے معانی
- معجزات القرآن
- قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے
- قواعد ترتیل القرآن
- یسرنا القرآن
- قاعدہ ترتیل القرآن
- تعلیم القرآن
- نُورِ ہدایت
- اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ
قرآن کتابِ رحماں سکھلائے راہِ عرفاں
جواس کےپڑھنےوالےاُن پرخداکافیضاں
اُن پرخداکی رحمت جواس پہ لائے ایماں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ
ہے چشمۂ ہدایت جس کو ہو یہ عنایت
یہ ہیں خداکی باتیں اِن سے ملے ولایت
یہ نور دل کوبخشےدل میں کرے سرایت
یہ روزکر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ
(ازدرثمین،محمود کی آمین)
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس ویب سائٹ کو ہمیشہ نافع الناس بنائے رکھےتاکہ اسلام کی امن پسند تعلیم دلوں کو فتح کرنے کا باعث بنتی رہےنیز ہمیں اور ہماری نسلوں کو اس سے بھرپورفائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین




