آسٹریلیا کی مسجدبیت السلام، میلبرن میں افطار ڈنر کا کامیاب انعقاد
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے آسٹریلیا کی جماعتوں لینگوارن، بیرک اور کلائیڈ کو مورخہ ۷؍مارچ ۲۰۲۶ء کو مشترکہ طورپر مسجد بیت السلام میں ایک افطار ڈنر کا انعقاد کرنے کی توفیق ملی جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ۵۰؍سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ الحمدللہ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ جماعت احمدیہ کے تعارف پرمبنی ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ مکرم امتیاز احمد نوید صاحب مبلغ سلسلہ نے ماہ رمضان کی اہمیت کو بیان کرتےہوئے اسلام میں روزوں کی غرض و غایت کو بیان کیا۔ معزز مہمانوں نے رمضان المبارک کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہارکیا۔
پروگرام کی اختتامی تقریر میں مکرم انعام الحق کوثر صاحب امیر و مبلغ انچارج نے مذہبی ہم آہنگی کی اہمیت اور فروغ پر زور دیا نیز دنیا کے موجودہ حالات کی روشنی میں امن کے قیام کی طرف حاضرین کو توجہ دلائی۔
غروب آفتاب کے وقت تمام حاضرین کی خدمت میں افطار اور کھانا پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شعبہ تبلیغ کی جانب سے قرآن کریم کی ایک نمائش بھی لگائی گئی تھی ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں مزید احسن رنگ میں تبلیغ کا حق ادا کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین
(رپورٹ:عاطف احمد زاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: نائیجر میں اسلامی فرقوں کے راہنماؤں اور حکومتی عہدیداروں کے لیے ایک تبلیغی افطار پروگرام کا انعقاد




