امریکہ (رپورٹس)

ایکواڈور میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ایکواڈور کو مورخہ ۲۹؍مارچ ۲۰۲۶ء کو شہر کیتو (Quito) میں واقع مشن ہاؤس میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا جس کے بعد جماعت احمدیہ کے تعارف اور اغراض و مقاصد پر مشتمل ایک ویڈیو پیش کی گئی۔ بعد ازاں نظم مع ہسپانوی ترجمہ پیش کی گئی اور حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات سے ایک اقتباس پڑھ کر سنایا گیا۔

اختتامی تقریر خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے ’’مسیح کی آمد کے حوالہ سے بائبل کی پیشگوئیوں کی تکمیل‘‘ کے موضوع پر کی۔ پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں حاضرین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف سوالات کے جواب حاصل کیے۔

(رپورٹ: عبدالباسط خواجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: لٹویا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button