حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۱۱ تا ۱۷؍مئی ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۱۱؍مئی بروز سوموار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ نصرت الٰہی صاحبہ اہلیہ مکرم ناصر محمود تنویر صاحب (ساؤتھ ہال۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور پانچ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۱۵؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۸؍مئی ۲۰۲۶ء)
٭…۱۶؍مئی بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج شام ۶ بجے کے قریب ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل پیس سمپوزیم ۲۰۲۶ء کو رونق بخشی اور بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ (خلاصہ خطاب کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۳؍مئی ۲۰۲۶ء)
پیس سمپوزیم پر آنے والے مہمانوں کی حضور انور سے ملاقاتیں:
٭…پیس سمپوزیم سے قبل کینیڈا کے ممبر آف پارلیمنٹ ایوان بیکر صاحب اور ان کی منگیتر امنڈا سیمارڈ صاحبہ جو اونٹاریو کی صوبائی پارلیمنٹ کی سابقہ رکن تھیں، کو حضرت خلیفۃ المسیح سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
٭…۱۷؍مئی بروز اتوار: آج بیرون ملک سے سفر کرکے آنے والے مہمانوں کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقاتوں کا موقع ملا۔ ان میں سے ایک ملاقات سپین سے پروفیسر Carlos Uriarte، سینیٹر Juan Pablo Gonzales اور ان کی اہلیہ محترمہ Mar Trionda، اور صحافی Javier Adel Mezquita کی تھی۔ پھر پرتگال سے پروفیسر ڈاکٹر Paolo de Morais، محترم Joao Manuel Nunes Henriques (یہ لزبن یونیورسٹی میں محقق ہیں)، ڈاکٹر Joao de Deus Baptista Galva اور ان کی اہلیہ Marlene Almeida Duarte Evoraکو حضور انور سے شرف ملاقات حاصل ہوا۔ پھر ایک اور ملاقات ہوئی جس میں پروفیسر عاصم خمایسی کو حضور انور سے شرف ملاقات حاصل ہوا۔ پھر اٹلی سے قانون اور مذہب کے پروفیسر Vasco Fronzoni، اٹلی کی وزارت داخلہ کے وکیل اور قانونی مشیر Jacopo Pasini اور ڈاکٹر Michele Maritato کو شرف ملاقات حاصل ہوا۔ جرمنی سے آئے ایک گروپ جس میں انٹرنیشنل پیس بیرو سے Reiner Braun، پروفیسر Kathrin Ott اور امن کی ایکٹوسٹ Anja Mewes شامل تھے، کو حضور انور سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ اسی طرح کینیڈا سے آئے ایک گروپ، جس کا تعلق Y میڈیا سے تھا، کو حضور انور سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ احمدیہ مسلم Peace Prize کا انعام جیتنے والے Gregoire Ahongbonon صاحب کو بھی حضور انور سے شرف ملاقات حاصل ہوا۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
مزید پڑھیں: ہمیشہ نظام جماعت کی اطاعت میں ہی برکت ہے



