متفرق شعراء
غصّے کے نقصانات
تن بدن آگ کی بھٹی میں جلائے غصہ
کرکے وحشت سی بپا ہوش اُڑائے غصہ
چھین لیتا ہے مٹھاس اور ادب لہجوں سے
اس قدر زہر عداوت کا پلائے غصہ
ڈال دیتا ہے پسِ پشت سماجی قدریں
منفی جذبات دلوں میں ہے جگائے غصہ
جھوٹ اور تلخ کلامی کی حدوں سے آگے
اشتعال اور تناؤ کو بڑھائے غصہ
ہاتھ بیوی پہ جو حضرات اُٹھا لیتے ہیں
جابجا ان کو گھمائے ہے ہوائے غصہ
آج کرنی ہے مجھے ایک گزارش سب سے
دیکھنا غلبہ کسی طور نہ پائے غصہ
(فوزیہ ظہیر قدسیہ)
