مجلس انصاراللہ جرمنی کی ماہ مارچ ۲۰۲۶ء میں بعض مساعی
مکرم فاروق احمد چیمہ صاحب قائد عمومی مجلس انصاراللہ جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ جرمنی دیگر مجالس کی طرح اپنی مساعی میں سرگرم ہے۔ ماہ مارچ ۲۰۲۶ء میں مجلس کے مختلف پروگراموں کی مختصر رپورٹ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

احمدیہ لنگر: مجلس انصاراللہ جرمنی کو شعبہ ایثار کے تحت ماہ مارچ ۲۰۲۶ء میں کُل ۹۰۵۳؍بے گھر افراد میں کھانا تقسیم کرنے کا موقع ملا۔ اس سلسلہ میں دوران ماہ ۱۵؍علاقہ جات کی ۹۷؍مجالس کے ۵۲۷؍انصار نے اپنی خدمات پیش کیں۔
دوران ماہ درج ذیل مجالس نے احمدیہ لنگر وین کے ذریعہ لنگر تقسیم کیا: München, Kranichstein Ost-West, Iserlohn, Essen, Dortmund اور Frankfurt۔
شجر کاری مہم: ماہ مارچ ۲۰۲۶ء میں مجلس Münster Hessen, Osnabrück Nord میں کل ۲؍پودے لگائے گئے۔ ان تقریبات میں ان شہروں کے میئرز نے بھی شرکت کی۔
میئر صاحبان کے ساتھ ان کی کابینہ کےممبران بھی تشریف لائے اور ایک مجلس میں مقامی اخبار کا نمائندہ بھی شامل ہوا۔ ان پروگرامز میں کل ۱۰؍جرمن مہمانان نے شرکت کی۔

ناظم اعلیٰ صاحبان علاقہ جات اور زعمائے مجالس کےساتھ کل ۳۳؍انصار بھائیوں نے ان مواقع پر شامل ہوکر خدمت کی توفیق پائی۔ مقامی مربیان سلسلہ اور مکرم خواجہ رفیق احمد صاحب ایڈیشنل قائد ایثار بھی ان مواقع پر شامل ہوئےاور جماعت کا تعارف کروایا، تمام مہمانوں نے اس پروگرام کو بہت سراہا اور جماعت کو اس قسم کے پروگرام جاری رکھنے کا کہا۔ اللہ تعالیٰ کےفضل سے شجر کاری کے یہ پروگرام سارا سال جاری رہتے ہیں اور اس طرح جماعت کے تعارف کے مواقع میسر آتے رہتے ہیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

ذہانت وصحت جسمانی: ماہ مارچ میں جرمنی بھر کی ۶۶؍مجالس میں سپورٹس کے مختلف پروگرامز کا انعقاد ہوا جس میں صف اوّل کے ۲۲۵؍اور صف دوم کے ۳۲۹؍انصار شامل ہوئے۔
مجالس کی سطح پر علمی ریلیوں کا انعقاد:سالانہ پروگرام کے مطابق ۲۹؍مارچ کو ۱۵۰؍سے زائد مجالس میں علمی ریلیز کا انعقاد کیا گیا۔ الحمدللہ
استقبالیہ پروگرامز صف دوم:ماہ مارچ میں مجلس انصار اللہ جرمنی کوصف دوم کے تحت مجلس انصار اللہ میں (خدام الاحمدیہ سے) نئے شامل ہونے والے انصار بھائیوں کے لیے علاقہ کی سطح پر ایک استقبالیہ پروگرام کے انعقاد کی توفیق ملی۔ اس پروگرام میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات پر مبنی ویڈیو اقتباسات پیش کيے گئے۔ اس کے علاوہ مکرم بشیر احمد ریحان صاحب صدر مجلس انصار اللہ جرمنی اور اور مکرم حافظ محمد ظفر اللہ صاحب نائب صدر صف دوم نے نئے شامل ہونے والے انصار بھائیوں کو انصار اللہ کی ذمہ داریوں اور تنظیمی ڈھانچے کے متعلق بتایا۔
پروگرام کا آغاز تقریباً ۱۲؍بجے تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ہوا۔ عہد، نظم، پروگرام کا دیگر مواد پیش کرنے، سوالات اور تحائف کی تقسیم کے بعد سوا ایک بجے کھانے کا اہتمام کیا گیا اور دو بجے نماز کی ادائیگی کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے بھائیوں کو تحفہ اور یادگار کے طور پر جائے نماز، انصار اللہ کا رومال، ڈائری، پین اور بیج دیے گئے۔ استقبالیہ پروگرام سے قبل ان علاقوں کے زعمائے مجالس کے ساتھ ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کے حوالہ سے میٹنگ بھی کی گئی۔
تبلیغی سرگرمیاں:ماہ مارچ کے دوران کل ۵۶؍اوپن لائبریریوں میں کل ۳۵۰؍کتب رکھوائی گئیں۔ دوران ماہ کل ۷۰۶۸؍مفت لٹریچر اور ایک لاکھ، ۳۱؍ہزار ۳۴۸؍فلائرز تقسیم کيے گئے اور انفرادی طور پر سٹال پر آنے والوں کو جماعت کا تعارف کروایا گیا۔ صف اول کے کل ۵۹۵؍انصار اور صف دوم کے کل ۷۵۶؍انصار نے اس موقع پر خدمت کی توفیق پائی۔
نیز دوران ماہ درج ذیل مجالس میں تبلیغ سٹینڈ لگانے اور پوسٹرز کو آویزاں کر کے جماعت کا پُرامن پیغام لوگوں تک پہنچانے کی توفیق ملی: Offenbach Mitte, Kaiserslautern, Essen, Weil der Stadt, Filderstadt اور München۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: نارتھ ریجن، آئیوری کوسٹ میں مسرور فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد



