افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ سینیگال کی نیشنل مجلس شوریٰ ۲۰۲۶ء

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سینیگال کی نیشنل مجلس شوریٰ مورخہ ۳۰و۳۱مئی ۲۰۲۶ء کو منعقد ہوئی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

مجلس شوریٰ کاافتتاحی اجلاس مورخہ ۳۰؍مئی بروز ہفتہ شام ۵؍بجے مرکزی مشن ہاؤس ڈاکار میں تلاوت قرآن کریم اور دعا کے ساتھ شروع ہوا۔ بعدازاں سیکرٹری صاحب مجلس شوریٰ نے گذشتہ سال کی مجلس شوریٰ کی رپورٹ پیش کی اور گذشتہ سال پیش ہونے والی دونوں تجاویز پر متعلقہ سیکرٹریان نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔ مکرم بشارت نوید صاحب امیر و مبلغ انچارج سینیگال نے افتتاحی تقریر میں اسلام میں مجلس شوریٰ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نمائندگان شوریٰ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ نیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے منظور شدہ درج ذیل دو تجاویز پر بحث کے ليے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں:۱۔ سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال اور بد اثرات سے بچنے کے ليے لائحہ عمل تیار کرنا۔ ۲۔ احباب جماعت میں انفاق فی سبیل اللہ کی روح پیدا کرنا اور جماعتی مالی نظام سمجھانا۔

دونوں ذیلی کمیٹیوں کو مشاورت کے حوالہ سے ہدایات دینے کے بعد پہلا اجلاس ختم ہوا۔ بعد ازنماز مغرب و عشاء دونوں کمیٹیوں کے اجلاسات منعقد ہوئے اور رات گئے تک ان دو تجاویز پر بحث کے بعد سفارشات کو فائنل شکل دی گئی۔

اگلے روز صبح نو بجے دوسرے اجلاس کا آغاز ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ کے بعد دونوں کمیٹیوں کے سیکرٹریان نے سفارشات پیش کیں اور بعض نمائندگان نے اپنی مزید آراء بھی دیں۔

بعد ازاں سالانہ بجٹ پیش کیا گیا۔ مکرم امیر صاحب نے نمائندگان شوریٰ کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات کی روشنی میں نصائح کیں اور دعا کروائی۔ اس طرح مجلس شوریٰ سینیگال ۲۰۲۶ء بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔ سینیگال کے تمام ریجنز سے کُل ۶۶؍نمائندگان شامل ہوئے۔ الحمدللہ

اس کے بعد نمائندگان شوریٰ کی خدمت میں دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا اور وہ اپنے گھروں کو واپس روانہ ہو گئے۔

(رپورٹ:حافظ مصور احمد مزمل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ علاقہ ہیسن ٹاونس، جرمنی کا سالانہ اجتماع ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button