کلام حضرت مصلح موعود ؓ
اے محمدؐ! اے حبیبِ کردگار!

(منظوم کلام حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ )
اے محمدؐ! اے حبیبِ کردگار!
مَیں تِرا عاشق، تِرا دلدادہ ہوں
گو ہیں قالب دو مگر ہے جان ایک
کیوں نہ ہو ایسا کہ خادم زادہ ہوں
اے مرے پیارے! سہارا دو مجھے
بیکس و بے بس ہوں خاک اُفتادہ ہوں
جنتِ فردوس سے آیا ہوں مَیں
تشنہ لب آئیں کہ جامِ بادہ ہوں
میری اُلفت بڑھ کے ہر اُلفت سے ہے
تیری رہ میں مرنے پر آمادہ ہوں
مزید پڑھیں: موت



