ارشادِ نبوی
مَیں قیامت کے دن بنی آدم کا سردار ہوں گا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَیں قیامت کے دن بنی آدم کا سردار ہوں گا، اور سب سے پہلا ہوں جس کی قبر کھولی جائے گی، سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں اور سب سے پہلا ہوں جس کی شفاعت قبول کی جائے گی۔‘‘
