دعائے جنازہ
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا، وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا، وَصَغِيْرِنَا وَكَبِيْرِنَا، وَذَكَرِنَا وَاُنْثَانَا، اَللّٰهُمَّ مَنْ اَحْيَيْتَهٗ مِنَّا فَاَحْيِهٖ عَلَى الْاِسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهٗ مِنَّا فَتَوَفَّهٗ عَلَى الْاِيْمَانِ۔ اَللّٰهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَهٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهٗ
(ترمذی وابوداؤد کتاب الجنائز باب مایقول فی الصلاۃ علی المیت۔ کتاب الدعاللطبرانی جلد ۳ صفحہ ۱۳۵۱)
ترجمہ: اے اللہ! بخش دے ہمارے زندوں اور مردوں کو، ہمارے حاضر کو اور غائب کو، ہمارے چھوٹوں اور بڑوں کو، ہمارے مردوں اور عورتوں کو (سب کو بخش دے)۔ اے اللہ! جسے تو ہم میں سے زندہ رکھے اُسے اسلام کی حالت میں زندہ رکھنا اور جسے تو وفات دے اُسے ایمان کی حالت میں وفات دینا۔ اے اللہ! ہمیں اِس (مرحوم) کے اجر سے محروم نہ کرنا اور اس کے بعد ہمیں کسی فتنہ میں نہ ڈالنا۔
(خزینۃ الدعا، مناجات الرسولﷺ صفحہ ۱۲۵تا۱۲۶)
