متفرق شعراء
میرے مالک دے اپنی ڈھال ہمیں
ڈس رہے ہیں یہ ماہ و سال ہمیں
مشکلوں سے خدا نکال ہمیں
تیرے در کے فقیر ہیں ہم لوگ
میرے مالک دے اپنی ڈھال ہمیں
ساتھ تیرا اگر رہے حاصل
کر سکے کون پائمال ہمیں
چھو بھی سکتے ہیں ہر بلندی کو
تو بنا دے جو باکمال ہمیں
گر ملے پیار تیرا ہم کو بھی
کس لیے ہو گا پھر ملال ہمیں
ہم تو مومن ہیں پکے مومن ہیں
دیکھ کافر نہ کر خیال ہمیں
(خواجہ عبدالمومن ۔ ناروے)
مزید پڑھیں: وہ سارے نبیوں میں ایک ہیرا الٰہی نور و ضیا کا خاتَم




