متفرق شعراء

وہ سارے نبیوں میں ایک ہیرا الٰہی نور و ضیا کا خاتَم

قسم خدا کی مرا محمدؐ خدا سے عشق و وفا کا خاتَم
وہ سب سے افضل، وہ سب سے بالا، وہ اعلیٰ صدق و صفا کا خاتَم

وہ جس کی خاطر بنی ہے دنیا جہاں میں نورِ خدا کا مظہر
وہ قاب قوسین پر ہے فائز خدا سے کامل لِقا کا خاتَم

وہ دونوں ہاتھوں سے دینے والا وہ ہر دکھی دل کا ہے سہارا
وہ سب کا ملجا وہ سب کا ماویٰ فراخ جود و سخا کا خاتَم

گرا کے خود کو حضور حق میں تڑپ کے امت کی خیر مانگی
وہ پگھلا پگھلا وجود اس کا دعا میں آہ و بُکا کا خاتَم

وہ دو جہاں کے لیے ہے رحمت حسین سیرت حسین صورت
علاج روحانی کرنے والا وہ ہر مرض کی شفا کا خاتَم

وحی سے کرتا وہ ساری باتیں وہ تھوڑے لفظوں میں بھاری باتیں
خدا نے بخشی اسے فراست غضب کے فہم و ذکا کا خاتَم

نہ اس سے بہتر، نہ اس کے جیسا ہوا ہے پیدا کبھی، نہ ہوگا
وہ سارے نبیوں میں ایک ہیرا الٰہی نور و ضیا کا خاتَم

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

مزید پڑھیں: میرے دن رات گزرتے ہیں تری یادوں میں

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button