جماعت احمدیہ ایکواڈور کی طرف سے بین الاقوامی کتاب میلے میں نمائش کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ ایکواڈور کو ۳۰؍ستمبر تا ۴؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب میلے میں نمائش لگانے کی توفیق ملی۔ اس سال اس میلے کا انعقاد وزارت تعلیم، کھیل و ثقافت کے زیر اہتمام ہوا جس میں ۲۰۰؍سے زائد سرگرمیوں، ۱۳۰؍سے زائد سٹالز اور ۵۷؍ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

جماعتی سٹال پر مختلف جماعتی کتب، قرآن کریم کے متعدد تراجم اور قرآنی نمائش پیش کی گئی۔ نیز اسلام کے مختلف موضوعات، جماعت احمدیہ، حضرت مسیح موعودؑ اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے تعارف پر مشتمل بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔ سٹال پر آنے والے زائرین میں ۵؍ہزار سے زائد پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور ۸۰؍سے زائد کتب فروخت ہوئیں۔

امسال پہلی مرتبہ جماعت احمدیہ کو میلے کے باقاعدہ پروگرام میں شامل ہونے کا موقع ملا اور اسلام کی پُرامن تعلیمات پر مفت لیکچر بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر خاکسار (مبلغ سلسلہ ایکواڈور)، مکرم فطین ریاض صاحب مبلغ سلسلہ پیرو، مکرم عطاء المنان صاحب مبلغ سلسلہ بولیویا اور مقامی خادم عزیزم جان سٹیون صاحب نے جماعت احمدیہ کی نمائندگی کی۔
(رپورٹ: خواجہ عبدالباسط۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: آئیوری کوسٹ میں ہیومینٹی فرسٹ انٹرنیشنل کے تحت مسرور سنٹر فار ہیلتھ کیئر کا افتتاح




