حفظ القرآن سکول کینیڈا کی سالانہ کھیلیں ۲۰۲۶ء
خدا تعالیٰ کے فضل و احسان سے حفظ القرآن سکول کینیڈا میں مورخہ ۲۸؍ستمبر بروز سوموار سالانہ کھیلوں کا انعقاد ہوا۔
صبح آٹھ بجے اسمبلی میں دعا کے بعد طلبہ کو کھیلوں کے متعلق ہدایات دی گئیں۔ انفرادی مقابلہ جات، بیڈمنٹن اور ۱۰۰؍میٹر دوڑ کے لیے طلبہ کو جونیئر اور سینئر گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اجتماعی مقابلہ جات، مثلاً باسکٹ بال، فٹ بال، رسہ کشی، ڈاج بال اور ریلے ریس کے لیے طلبہ کو تین مختلف احزاب (نور، محمود اور ناصر) میں تقسیم کرکے تین ٹیمیں بنائی گئیں۔ تینوں گروپس کے لیے مختلف رنگوں کی شرٹس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تمام طلبہ نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیا۔

دوپہر ساڑھے بارہ بجے اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں قائم مقام پرنسپل جامعہ مکرم مختار احمد چیمہ صاحب، نائب پرنسپل مکرم ڈاکٹر بشیر خان صاحب اور چند اساتذہ جامعہ نے شرکت کی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ اختتامی تقریب کے بعد شرکاء کی کھانے سے تواضع کی گئی۔
حفظ سکول میں اس وقت ۲۷؍طلبہ زیر تعلیم ہیں جن میں سے ۹؍طلبہ ویسٹرن کینیڈا، امریکہ، لائبیریا اور سویڈن سے روزانہ آن لائن کلاس میں شامل ہوتے ہیں۔ ادارہ ہٰذا سے فارغ التحصیل حفاظ کی تعداد ۷۸؍ہو چکی ہے۔ الحمدللہ
(رپورٹ:حافظ راحت احمد چیمہ۔ نگران حفظ القرآن سکول کینیڈا)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: برکینا فاسو میں مرکزی مبلغین کا ریفریشر کورس



