متفرق شعراء
بدعات سے بچایا ہے

خدا کے فضل سے عہد مسیحؑ آیا ہے
حقیقی دین تو ہم نے اسی سے پایا ہے
خدا کے فضل اور تائید کا جو حامل ہے
مسیح وقت جو حاکم ہے اور عادل ہے
نکالا ہم کو جہالت کی گہری کھائی سے
دکھائی ہم کو شریعت بڑی صفائی سے
جو پردہ وقت نے ڈالا تھا اب ہٹایا ہے
کہ چہرہ چاند سا اسلام کا دکھایا ہے
ہٹا دیے کہ جو راہوں میں تھے خس و خاشاک
مٹا دیے جو عقیدے تھے جھوٹے اور ناپاک
غلط رواجوں، رسومات سے بچایا ہے
کرم کیا ہے کہ بدعات کو مٹایا ہے
نہیں تو ہم بھی یونہی وقت کا زیاں کرتے
فضول پیسہ لٹا دیتے جھوٹی شاں کرتے
خدا کرے کہ سنیں اور کریں اطاعت ہم
خدا سے جیسا کہ حق ہے کریں محبت ہم
(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)
مزید پڑھیں: مسجدِ فضل کے سو سال



