ارشادِ نبوی
مسافر کے لئے روزہ سے رخصت
ایک صحابیؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں ایک سفر کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کھانا کھا رہے تھے۔ آپؐ نے فرمایا : آؤ ہمارے ساتھ کھانے میں شامل ہو جاؤ۔ مَیں نے عرض کیا مجھے تو روزہ ہے۔ آپؐ نے فرمایا: آؤ میں تمہیں بتاؤں کہ مسافر کو اللہ تعالیٰ نے روزہ سے رخصت دی ہے اور آدھی نماز بھی معاف کردی ہے۔ (یعنی مسافر قصر کے نتیجہ میں آدھی نماز پڑھتا ہے۔)
(جامع ترمذی کتاب الصوم باب الرخصۃ فی الافطار حدیث نمبر 649)




