یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے زیر اہتمام شہر لیئتو (Lieto) کی سٹی لائبریری میں قرآن کریم کی نمائش

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کے زیر اہتمام یکم اکتوبر ۲۰۲۶ء کو شہر لیئتو (Lieto) کی سٹی لائبریری میں قرآن کریم کی نمائش منعقد ہوئی۔ نمائش میں قرآن کریم کے ۲۲؍زبانوں میں تراجم پیش کیے گئے تاکہ مختلف زبانیں بولنے والے افراد اس کی تعلیمات اور عالمگیر پیغام سے آگاہ ہوسکیں۔

نمائش کا افتتاح شہر کے میئر نے لائبریری کی ڈائریکٹر کی موجودگی میں کیا۔ جماعت احمدیہ فن لینڈ کی طرف سے مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج اور مکرم نسیم احمد صاحب نیشنل سیکرٹری امور عامہ نے شرکت کی۔ ایک مقامی اخبار کی نمائندہ نے بھی نمائش میں دلچسپی لی، معلومات حاصل کیں اور تقریب کی کوریج کی۔

یہ نمائش یکم اکتوبر تا ۴؍نومبر ۲۰۲۶ء عوام کے لیے جاری رہی جس سے اہل علاقہ کو قرآن کریم کے تراجم دیکھنے اور اسلام کے پُرامن پیغام سے آگاہ ہونے کا موقع ملا۔ الحمدللہ

(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: آئیوری کوسٹ کے Manریجن میں دو مساجد، معلم ہاؤس اور سولر واٹر ٹینک کا افتتاح

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button