ارشادِ نبوی

اگر کسی کو علم کی بات معلوم ہو تو بتا دینی چاہیے

حضرت مسروق ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے پاس ہم آئے۔ آپؓ نے فرمایا: اے لوگو! اگر کسی کو علم کی بات معلوم ہو تو بتا دینی چاہیے۔ اور جسے علم کی کوئی بات معلوم نہ ہو تو سوال ہونے پر وہ جواب دے کہ اَللّٰہُ اَعْلَمْ۔ یعنی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے کہ اے رسولؐ! تو کہہ میں تم سے اس کا کوئی بدلہ نہیں مانگتا اور نہ ہی میں تکلّف سے کام لینے والا ہوں۔

(بخاری کتاب التفسیر۔ تفسیر سورۃ ص باب قولہ: وماانامن المتکلفین حدیث:۴۸۰۹)

مزید پڑھیں: تقویٰ اختیار کرو

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button