اطلاعات و اعلانات

تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان

حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۶؍نومبر ۲۰۲۶ء مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) انگلستان میں تحریکِ جدید کے سال ۹۳؍کا اعلان فرماتے ہوئے شاملین کے لیے دعا فرمائی ہے کہ:۔

’’اللہ تعالیٰ جماعت کے افراد کے اموال و نفوس میں بے انتہا برکت ڈالے۔ جو یہ قربانی کرتے ہیں، اور جماعتی کام میں مددگار بن رہے ہیں، ان میں سے اکثر غریب لوگ ہیں یا اوسط درجہ کی آمدنی والے لوگ ہیں، لیکن قربانی کا جذبہ ہے۔ اس لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح لوگ قربانی کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی بہترین جزاء عطا فرمائے۔ ‘‘

امراء، صدران، مبلغین کرام سے درخواست ہے کہ احبابِ جماعت سے نئے سال کے وعدہ جات لینے شروع کر دیں اور کوشش کریں کہ ہر فردِ جماعت خواہ چھوٹا ہو یا بڑا، اس بابرکت تحریک میں شامل ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں میں برکت بخشے۔ آمین جزاکم اللہ احسن الجزاء۔

(ایڈیشنل وکیل المال اسلام آباد (یوکے))

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button