نظم
اَلْقَصِيْدَةُ ’’يَا قَلْبِيَ اذْكُرْ اَحْمَدَا‘‘
رَبَّيْتَ أَشْجَارَ الْاَسِرَةِ بِالْفُيُوْضِ وَ قَرَدَدَا
تُو نے اپنے فیوض سے پست زمین کے درختوں کی پرورش کی ہے اور اونچی زمین کے بھی۔
اِنَّا وَجَدْنَاكَ الْمَلَاذَ فَبَعْدَ كَهْفٍ قَدْ بَدَا
بے شک ہم نے تجھے جائے پناہ پایا ہے سوایسی عظیم الشان پناہ گاہ کے بعد، جو ظاہر ہو چکی ہے۔
لَا نَتَّقِىْ قَوْسَ الْخُطُوْبِ وَلَا نُبَالِيْ مُرْجِدَا
ہم حادثات کی کمان سے نہیں ڈرتے اور نہ ہم لرزہ طاری کر دینے والی تلوار کی پرواہ کرتے ہیں ۔
لَا نَتَّقِىْ نَوْبَ الزَّمَانِ وَلَا نَخَافُ تَهَدُّدَا
ہم زمانے کے حادثات سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی ہم کسی دھمکی سے خوف کھاتے ہیں۔
وَنَمُدُّ فِى اَوْقَاتِ اٰفَاتٍ إِلَى الْمَوْلٰی يَدَا
اور ہم مصیبتوں کے اوقات میں اپنے مولا کی طرف ہاتھ پھیلاتے ہیں ۔
(القصائد الاحمدیہ صفحہ27،26)
