نظم

وقفِ نو ہيں ہم

امام وقت کي آنکھوں کے سب دلارے ہيں
يہ وقف نو کے سپاہي خدا کے پيارے ہيں

بجسم وجان جو حاضر ہيں دين کي خاطر
يہ سرفروش، يہ جانباز، ديں پہ وارے ہيں

بہت ہي پختہ ارادے، قوي عزائم ہيں
جہاں کي فکر ہے ان کو نہ غم کے مارے ہيں

بھٹک چکے ہيں جو ان کو يہ رہ دکھائيں گے
يہ آسمان محمّد کے وہ ستارے ہيں

نہ کوئي خوف ہے دل ميں، نہ کوئي مايوسي
خدا نےخود ہي لکھے فيصلے ہمارے ہيں

خدا کے پيارے خليفہ کي يہ دعائيں ہيں
جو آسماں سے يہ افضال سب اتارے ہيں

نہ رک سکيں گے قدم دشمنوں کے حربوں سے
فرشتے خود ہي محافظ بنے ہمارے ہيں

بڑے وثوق سے کہتے ہيں وقفِ نو ہيں ہم
ہميں تو دين کے رستے بہت ہي پيارے ہيں

(سلیق احمدنائیکؔ۔ قادیان)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button