معصیت و گناہ سے دل مرا داغ دار تھا

معصیت و گناہ سے دل مرا داغدار تھا
پھر بھی کسی کے وصل کے شوق میں بیقرار تھا
بے عمل و خطا شعار، بیکس و بےوقار تھا
پر میری جان یہ تو سوچ کن میں مرا شمار تھا
ہجر میں وصل کا مزا پالیا میں نے ہمنشیں
لب پہ تو تھا ’نہیں‘ مگر آنکھ میں اُن کی پیار تھا
سوؤں تو تجھ کو دیکھ کر جاگوں تو تجھ پہ ہو نظر
موت سے تھا کسےدریغ اس کا ہی انتظار تھا
آہِ غریب کم نہیں غیظِ شَہِ جہاں سے کچھ
جس سے ہوا جہاں تباہ دل کا مرے غبار تھا
شکوہ کا کیا سوال ہےان کاعتاب بھی ہے بے مہر
منہ سے میں دادخواہ تھا دل میں مَیں شرمسار تھا
دیر کے بعد وہ ملے اٹھ کے ملے کِسے سَکَت
دل میں خوشی کی لہر تھی آنکھ سے اشکبار تھا
شکرِ خدا گزر گئی ناز و نیاز میں ہی عمر
مجھ کو بھی ان سے عشق تھا ان کو بھی مجھ سے پیار تھا
(اخبار الفضل جلد ۳۴۔ ۳؍جنوری۱۹۴۶ء بحوالہ کلام محمود صفحہ۱۸۲)
مزید پڑھیں: بٹھا نہ مسند پہ پاس اپنے نہ دے جگہ اپنی انجمن میں




