یورپ (رپورٹس)

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دست مبارک سےالاسلام ویب سائٹ کی دو نئی انٹرایکٹو بک ایپلیکیشنز کا اجرا

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد (ٹلفورڈ) یوکے میں مورخہ ۲۴؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو مکرم ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب انچارج الاسلام مرکزی ویب سائٹ کے ساتھ دفتری ملاقات کے دوران الاسلام ٹیم کی تیار کردہ دو نئی ایپلیکیشنز World Crisis and the Pathway to Peace اور Revelation, Rationality, Knowledge & Truth کا اجرا فرمایا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

اس سے قبل حضور انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسی سال الوصیّت (The Will) ایپ کا اجرا فرمایا تھا۔ اب یہ تینوں ایپس iOS اور Android دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔

یہ ایپس ’’الاسلام انٹرایکٹو بک سیریز‘‘ (Al Islam Interactive Book Series) کا حصہ ہیں جس میں کتب کو متن سے منسلک تصاویر، ویڈیوز، مضامین اور حوالہ جات کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے تاکہ مطالعہ زیادہ مفید اور دلچسپ ہو جائے۔ ان ایپس میں قاری دو زبانوں کا متن ساتھ ساتھ پڑھ سکتا ہے، اقتباسات کو نمایاں (Highlight) کر سکتا ہے، اپنے نوٹس درج کر سکتا ہے اور اقتباسات کو حوالے کے ساتھ دوسروں کو بھجوا سکتا ہے۔ نیز یہ کتب انٹرنیٹ کے بغیر (آف لائن) بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔

World Crisis and the Pathway to Peace

یہ کتاب حضور انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے اُن خطابات اور خطوط کا مجموعہ ہے جن میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عدل وانصاف، بین الاقوامی تعلقات، جنگ کے خطرات نیز راہنماؤں اور افراد کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کا انگریزی ایڈیشن دس خطابات اور تیرہ خطوط پر مشتمل ہے جن میں عالمی راہنماؤں کے نام حضور انور کے ارسال فرمودہ خطوط بھی شامل ہیں۔

یہ ایپ مطبوعہ کتاب سے بڑھ کر سہولیات فراہم کرتی ہے۔ قارئین اس میں حضور انور کے خطابات کی آفیشل ویڈیو ریکارڈنگز دیکھ سکتے ہیں، ہر تقریب کی تصاویر ملاحظہ کر سکتے ہیں اور خطوط کے عکس بھی دیکھ سکتے ہیں جنہیں بڑا کر کے پڑھا جا سکتا ہے۔

٭…۱۳؍زبانیں: انگریزی، جرمن، فرانسیسی، اطالوی، ہسپانوی، ڈچ، ڈینش، نارویجیئن، سویڈش، انڈونیشین، کورین، روسی اور البانین۔

٭…میڈیا: خطابات کی تصاویر اور ویڈیوز نیز خطوط کے عکس جن میں سے ہر ایک کتاب میں اپنے متعلقہ مقام سے منسلک ہے۔

یہ ایپ ان لنکس سے ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں:

iOS: https://apps.apple.com/us/app/pathway-to-peace/id6800074378

Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=org.alislam.books.pathwaytopeace

بائیں سے دائیں: ہوم سکرین، باب کا مطالعہ، تصاویر اور ویڈیوز

Revelation, Rationality, Knowledge & Truth

حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی اس تصنیف میں عقیدہ، فلسفہ اور سائنسی تحقیق سے متعلق اہم ترین سوالات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے مضامین فکر انسانی کی تاریخ اور مذہبی تجربے سے لے کر علم کائنات، ارتقا اور زمین پر زندگی کے مستقبل تک پھیلے ہوئے ہیں۔

اس کتاب میں سائنسی تحقیقات کے ایک وسیع ذخیرے سے استفادہ کیا گیا ہے اور یہ ایپ قاری کو براہ راست ان ماخذ تک پہنچا دیتی ہے۔ متن میں درج حوالہ جات کو کھولنے پر وہ تحقیقی مقالہ جات، مضامین، کتب اور خطبات سامنے آ جاتے ہیں جن کا حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے حوالہ دیا ہے۔ ساتھ ہی اصل ماخذ کے اقتباسات اور اشاعت کی تفصیلات بھی درج ہیں تاکہ قاری ہر دلیل کو اس کے اصل ماخذ تک دیکھ سکے۔

٭…۶ زبانیں: انگریزی، اردو، جرمن، عربی، انڈونیشین اور روسی۔

٭…متعلقہ مواد: متن سے منسلک ۱۰۰؍سے زائد مضامین، مقالہ جات، کتب اور خطبات، مختصر اقتباسات اور اصل ماخذ کے لنکس کے ساتھ موجود ہیں۔

یہ ایپ ان لنکس سے ڈائونلوڈ کی جاسکتی ہیں:

iOS: https://apps.apple.com/us/app/revelation-rationality/id6821641947

Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=org.alislam.books.rrkt

بائیں سے دائیں: ہوم سکرین، باب کا مطالعہ، متعلقہ مواد

الاسلام کی مزید ایپس کے لیے: alislam.org/apps

(رپورٹ:جنید اسلم۔ مبلغ سلسلہ الاسلام مرکزی ویب سائٹ)

مزید پڑھیں: مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز۔ تکمیلِ حفظ قرآن

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button