نظم
پیارے امام کے نام!
خلافت کی نعمت سلامت رہے
سلامت رہے تا قیامت رہے
یہ تاریکیوں میں کرے روشنی
میسر ہمیں یہ سعادت رہے
منور کرے دل کے پاتال کو
اسے رب کی ہر پل حفاظت رہے
یہ دیتی ہے سب کو حسیں زندگی
خلافت کی قائم زعامت رہے
محبت میں اس کی ہے فرزانگی
یہ جاری سدا ہی قیادت رہے
دعاؤں میں اس کی ہے آبِ بقا
خلافت کی ہم میں کرامت رہے
یہ کرتی ہے ہم سے محبت سوا
ہمیشہ جہاں میں امامت رہے
مِلی اس سے دنیا کو اک آگہی
زمانے میں قائم یہ راحت رہے
یہ دیتی ہے ہم کو حسیں زندگی
وفا کی حسیں یہ علامت رہے
مُیسر ہے اس سے دلوں کو سکوں
سدا رب کی ہم پہ عنایت رہے
یہ اعظم دعا ہے مِری ہر گھڑی
خلافت کی دل میں اطاعت رہے
(اعظم نوید کینیڈا )
