افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے مشاکا ریجن میں تقریبات آمین

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں گذشتہ سال کے دوران قرآن مجید کا پہلا دور مکمل کرنے والے احمدی بچوں اور بچیوں کی آمین کی تقریبات کا آغاز ہو جاتا ہے اور سال کے اولین مہینوں میں ملک بھر کے ریجنز میں یہ تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ مکرم امیر صاحب ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ان تقریبات میں باقاعدہ شامل ہوتے ہیں۔

گذشتہ دنوں مارچ کے مہینہ میں مشاکا ریجن کی چار جماعتوں میں آمین کی تقریبات ہوئیں، مکرم سعیدالرحمٰن صاحب، امیر و مشنری انچارج سیرالیون نے ان تقریبات کی صدارت کی۔ کل 26بچے ، بچیوں اور دیگر افراد نے پہلی بار قرآن کریم ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

ان بابرکت تقریبات میں 91؍غیر از جماعت اماموں سمیت 985؍افراد شامل ہوئے۔ تمام تقریبات کے اختتام پر حاضرین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

Magbeleyمیں ایک عیسائی دوست مکرم علی بنگورا صاحب نے کچھ عرصہ پہلے بیعت کرکے جماعت احمدیہ مسلمہ میں شرکت اختیار کی تھی۔ ان کی عمر 50سال سے زائد ہے۔ انہوں نے اور ان کے ایک بیٹے نے بھی قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دور مکمل کیا اور ان تقریبات آمین میں شامل ہوئے۔ الحمد للہ۔
Rokelجماعت کے ایک دوست عیسیٰ سیسے صاحب، جن کی عمر 40سال سے زائد ہے ان کو بھی قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دور مکمل کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

مکرم امیر صاحب نے ان تقریبات پر اپنی تقاریر میں جماعت کا تعارف کروایا اور جماعت کی تعلیم القرآن کے بارہ میں کاوشوں کا ذکر کیا۔ الحمد للہ، یہ تقریبات تبلیغ کا بہترین موقع ثابت ہوئیں اور کثیر تعداد میں غیر از جماعت احباب تک جماعت کا پیغام پہنچا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں قرآن کریم کو پڑھنے، اس کو سمجھنے اور اس پر کما حقہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button