ارشادِ نبوی

مَیں تو اللہ کا صرف ایک بندہ ہوں

حضرت ابو امامہؓ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم نے دیکھا کہ حضورؐ اپنی سوٹی کو ٹیکتے ہوئے ہماری طرف آ رہے ہیں۔ ہم حضورؐکو دیکھ کر احتراماً کھڑے ہو گئے۔ حضورؐ نے فرمایا کہ نہیں بیٹھے رہو اور دیکھو جس انداز میں عجمی ایک دوسرے کے احترام کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تم ایسے نہ کھڑے ہوا کرو۔ پھر آپؐ نے فرمایا کہ مَیں تو اللہ کا صرف ایک بندہ ہوں۔ اس کے دوسرے بندوں کی طرح مَیں بھی کھاتا پیتا ہوں اور انہی کی طرح اٹھتا بیٹھتا ہوں۔

(الشفاء لقاضی عیاض الباب الثانی الفصل التاسع عشر باب تواضعہﷺ)

مزید پڑھیں: جماعت اور امام کے ساتھ رہنے کا حکم

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button