ارشادِ نبوی
درود بھیجنےکی فضیلت
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن لوگوں میں سے سب سے زیادہ میرے نزدیک وہ شخص ہوگا جو ان میں سے مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا ہو گا۔
(ترمذی ابواب الوتر باب ما جا ء فی فضل الصلوٰۃ علی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم)