متفرق شعراء
ریختہ سیکھ کر ہی دم لیں گے
سامنے، بات اگر نہیں ممکن
رابطہ اس طرح تو ممکن ہے
حال لکھ کر کبھی جو پوچھو تم
جلد اُس کا جواب دیں گے ہم
جب ہمیں تھوڑی سی بھی فرصت ہو
ایک جملہ تو لکھ ہی سکتے ہیں
پیاری سارہ نہ بھول جائے کہیں
اردو تھوڑی بہت جو سیکھی ہے
چند جملے جو ہم نے سیکھے تھے
مشق اُس کی بہت ضروری ہے
جب تہیہ کیا کہ سیکھیں گے
ریختہ سیکھ کر ہی دم لیں گے
کیا کہا ہم سے پیارے آقا نے
ورنہ ہم یہ سمجھ نہ پائیں گے
ہم پہ لازم ہے یہ زباں سیکھیں
سیکھ کر ہی تو بات سمجھیں گے
کس طرح ہے بھلا عمل ممکن
حُکم ہی گر نہ ہم سمجھ پائیں
پیارے احمد کی ہے زباں اردو
یہ بھی اعزاز اس زباں کا ہے
یُوں تو رائج کئی زبانیں ہیں
کیا ہی شُستہ زبان اُردو ہے
رب نے بخشا ہے تاجِ روحانی
جتنا چاہے یہ نازؔ اس پہ کرے
(طاہرہ زرتشت نازؔ۔ناروے)