نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازجنازہ حاضر وغائب

٭ …مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ 16 مارچ 2016ء بروزبدھ قبل از نماز ظہر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کر مکرم میاں محی الدین مسعود احمد صاحب (ابن مکرم میاں محمد سرور صاحب) آف کڑیانوالہ ضلع گجرات۔حال یوکے کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

مکرم میاں محی الدین مسعود احمد صاحب (ابن مکرم میاں محمد سرور صاحب) آف کڑیانوالہ ضلع گجرات۔حال یوکے9؍مارچ 2016ء کو مختصر علالت کے بعد 71سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت میاں کرم الٰہی صاحب ؓ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے تھے۔آپ نے بطور صدر جماعت کڑیانوالہ ضلع گجرات خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم بہت نیک، نمازوں کے پابند، خلافت کے ساتھ عقیدت و محبت کا تعلق رکھنے والے بزرگ انسان تھے۔ ہر ایک سے خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور ایک بیٹا یادگار چھوڑے ہیں۔

نماز جنازہ غائب:

(1)مکرم شیخ روشن علی صاحب (آف بانسرہ صوبہ بنگال ۔ انڈیا)2مارچ 2016ء کو 82سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم نے 1955ء میں بیعت کرکے جماعت میں شامل ہونے کی توفیق پائی۔ آپ کو مختلف حیثیتوں میں جماعت کی خدمت کی توفیق ملی۔ طویل عرصہ تک جماعت احمدیہ بانسرہ کے صدر رہے۔ نیز نائب امیر صوبہ بنگال اور زعیم اعلیٰ انصاراللہ بنگال کے طور پر بھی خدمت کرتے رہے۔ بنگلہ زبان کے ماہنامہ رسالہ البشریٰ کے مینیجر بھی رہے۔خلافت سے انتہائی محبت اور وفا کا تعلق تھا۔مرحوم نہایت دیانت دار اور سلسلہ کے اموال کی فکر کرنے والے تھے۔بنگال میں کئی مساجد کی تعمیر آپ کی نگرانی میں ہوئی۔ فُٹ بال کے اچھے کھلاڑی اور کوچ بھی تھے۔ ذیلی ٹیموں کے مرکزی اجتماعات پر ٹیم لے کر آیا کرتے تھے۔ 2014ئمیں مرحوم کو کینسر مرض لاحق ہوگیا جس کا بڑے صبر اور استقلال سے مقابلہ کیا۔ پسماندگان میں پانچ بیٹے اور سات بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔ مرحوم کے ایک بیٹے مکرم شیخ اکرم احمد صاحب اور ایک نواسے مکرم رشید احمد خان صاحب معلم سلسلہ کے طور پر خدمت بجا لارہے ہیں۔

(2)مکرم الباقر عبداللہ سعید صاحب (آف سوڈان) 16جنوری 2016ء کو سوڈان میں وفات پاگئے ۔اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ نے ایم ٹی اے کے ذریعہ اور اپنے احمدی بیٹے مکرم منتصرالباقرعبداللہ صاحب کے نیک نمونہ سے متاثرہوکر تین سال قبل بیعت کی ۔بیعت کے جواب میں خط موصول ہواتوبہت خوش ہوئے ۔آ پ ہردلعزیز، لوگوں سے درگزرکرنے والے ،نرم مزاج اور شریف النفس انسان تھے ۔

………………………

٭ …مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ17مارچ2016ء بروزجمعرات قبل از نماز ظہر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کر مکرمہ صدیقہ بیگم صاحبہ( اہلیہ مکرم آفتاب احمد صاحب ۔کرائیڈن) کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

مکرمہ صدیقہ بیگم صاحبہ( اہلیہ مکرم آفتاب احمد صاحب ۔کرائیڈن)13؍مارچ 2016ء کو 72سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ مکرم میاں محمد موسیٰ صاحب نیلا گنبد والوں کی پوتی تھیں۔ تین سال قبل پاکستان سے یوکے آئی تھیں۔ صوم وصلوۃ کی پابند، بہت نیک اورصالحہ خاتون تھیں۔خلافت سے محبت کا گہراتعلق رکھتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں دوبھائی اور تین بہنیں یادگار چھوڑی ہیں۔

نماز جنازہ غائب:

(1)مکرم شیخ انعام اللہ صاحب (آف بریمپٹن ۔کینیڈا) 13؍فروری 2016ء کووفات پاگئے۔اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ کے پڑداداحضرت میاں محمد بخش صاحب جوہری حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے جنہوں نے حضورعلیہ السلام کے ارشادپرآپ کو ’’مولابس‘‘ کی انگوٹھی پیش کی تھی ۔آپ صلہ رحمی کرنے والے،دکھ دردمیں سب کا ساتھ دینے والے نیک، صالح اورمخلص انسان تھے۔ جماعت سے خاص لگاؤاور خلافت سے محبت اور اطاعت کا تعلق تھا۔آپ کی ایک بیٹی اور دامادکو بطورواقفین زندگی طاہرہارٹ انسٹی ٹیوٹ ربوہ میں خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔مرحوم اوران کی اہلیہ کو ہانگ کانگ میں بھی جماعت کی خدمت کی توفیق ملی۔آپ گزشتہ تیرہ سال سے کینیڈامیںمقیم تھے ۔مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

(2)مکرم اکرام الحق جتالہ صاحب ( آف لاس اینجلس۔امریکہ) یکم فروری 2016ء کو85سال کی عمر میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مسجد میں نمازباجماعت کی ادائیگی آپ کی خاص صفت تھی ۔قادیان سے عشق تھا۔ سالہا سال سے آپ کا یہ طریق تھا کہ ہر سال3-4ماہ قادیان میں گزاراکرعبادات کیاکرتے تھے۔ مرحوم بہت سی خوبیوں کے مالک ایک فدائی احمدی تھے۔ 1970ئمیں لاس اینجلس میں رہائش اختیار کرنے والے پہلے پاکستانی احمدی تھے ۔وہاں مسجد کی تعمیرکی دیکھ بھال میں نیزجماعت کے دوقبرستانوں کی خرید کے سلسلہ میں نمایاں خدمت کی توفیق پائی ۔آپ کو Santa Mariaجماعت میں بھی بطورصدرجماعت ،سیکرٹری وصایا اور دیگرمختلف جماعتی خدمات کی توفیق ملی ۔آپ خداکے فضل سے موصی تھے۔آپ کے دوبیٹے مجلس عاملہ کے ممبر ہیں ۔

(3)عزیزہ شازمہ فردوس ( آف ربوہ)

 4فروری 2016ء کو چالیس روزبیماررہنے کے بعد6سال کی عمر میںربوہ میں وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ مکرم نعیم الدین صاحب کارکن صدرانجمن احمدیہ ربوہ کی بیٹی تھیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭ …٭ …٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button