Covid-19 بلیٹن (نمبر 90، 26؍ جون 2020ء)
فن لینڈ میں گرم ترین دن
بھارت میں ٹرینیں روک دی گئیں
روس میں کیسز میں کمی
کولیسٹرول کی دوا نے کوروناوائرس کے مریضوں کو مرنے سے بچایا
انڈونیشین لوگوں نے کی روہنگیا کی مدد
امریکہ میں کیسز میں ریکارڈ اضافہ
مردہ لوگوں کو بھی امدادی چیک بھجوائے گئے
میکسیکو کی تشویش ناک صورتحال
ڈنمارک کے وزیراعظم کی شادی ملتوی
لیورپول فاتح بن گیا
Nike کو ملینز کا نقصان
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 9,768,215؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے493,090؍اور 5,290,746؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
یورپ
برطانیہ
برطانیہ کے شاہی خاندان اور وزیراعظم کے زیر استعمال رائل ائر فورس کے طیارے پر نو لاکھ پاؤنڈ کی رقم سے رنگ و روغن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ (بی بی سی اردو)
وزیراعظم کی شادی ملتوی
ڈنمارک کی وزیراعظم Mette Frederiksen نےاگلے ماہ ہونے والی یورپین کونسل کی ایک میٹنگ میں شمولیت کے لئے اپنی شادی کو ملتوی کردیا ہے۔ 17؍جولائی کو، جس دن ان کی شادی کی تاریخ ہے، کورونا وائرس کی وباء کے پھوٹنے کے بعد یورپی رہنماؤں کی فیس ٹو فیس ایک میٹنگ ہونی ہے جس میں یورپ کا بجٹ اور کورونا وائرس سے بحالی کے بارے میں بات چیت ہونی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کے لئے ان کے ملک کی ذمہ داری زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ (سی این این)
روس
روس میں اپریل کے بعد ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے کم 6,800نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ اپریل کے بعد پہلی مرتبہ نئے کیسز کی روزانہ 7,000 سے کم رہی ہے۔ (الجزیرہ)
گرم ترین دن
فن لینڈ میں جمعرات کے دن 81سال میں جون میں سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا۔ اس دن درجۂ حرارت 33.5 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/bbcweather/status/1276459276769218562?s=20
دیکھئے بعض ACROBATS نے کورونا وائرس کی وجہ سے روکی گئی کیبل کاروں کی تاروں پر کس طرح کرتب دکھائے۔
https://twitter.com/ABC/status/1275961430991343616?s=20
ایشیا
چین
چین میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چینی ہسپتالوں میں وہ مریض جن کو کولیسٹرول کم کرنے والی دوائیں دی گئیں ان میں بہتری رہی۔ جن مریضوں کو یہ دوائیں Statins دی گئیں ان میں شرح اموات 5.5فیصد رہی اور جن کو یہ دوائیں نہیں دی گئیں ان میں شرح اموات 6.8فیصد رہی۔ (سی این این)
انڈونیشیا
انڈونیشا کے باشندوں نے سمندر میں پھنسے 100 کے قریب روہنگیا پناہ گزینوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ساحل پر اتارا ہے۔ ان میں 30بچے بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے ان کو ساحل پر اترنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ (الجزیرہ)
https://twitter.com/DrKhorSK/status/1276341829588287490?s=20
بھارت
بھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (الجزیرہ)
بھارت نے کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد تمام مسافر اور ڈاک کے لئے اور دیگر ٹرینیں 12؍اگست تک روک دی ہیں۔ مہاجروں کے لئے شروع کی گئیں سپیشل ٹرینیں جاری رہیں گیں۔ (بی بی سی)
بھارت کی ریاستوں بہار اور اتر پردیش میں حالیہ دنوں میں آسمانی بجلی گرنے کے درجنوں واقعات میں 100سے زائد لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ (بی بی سی اردو)
ایران
ایران میں مسلسل آٹھویں روز بھی کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100سے زائد رہی۔ (ڈان)
امریکہ
John Hopkins University کے مطابق جمعرات کے روز امریکہ میں ایک روز میں پھر ریکارڈ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ تعداد 39,972 رہی۔ اسی روز مزید 2,425؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ امریکہ کی قریباً 30 ریاستوں میں نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان ریاستوں میں ٹیکساس، نیواڈا، فلوریڈا، کیلیفورنیا اور ایریزونا وغیرہ شامل ہیں۔ اس صورتحال میں بعض ریاستوں نے لاک ڈاؤن کھولنے کے ارادوں کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ہے۔ (سی این این)
امریکہ کے ایون نمائندگان نے صدر ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود پولیس اصلاحات سے متعلق بل منظوری کے بعد سینٹ کو بھجوا دیا ہے۔ (VOAاردو)
نیویارک ٹائم کی ایک رپورٹ کی مطابق انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کے بارے میں کوئی بھی انتظام کرنے میں دیر کرنے سے ہزاروں جانیں ضائع ہوئی ہیں۔
https://twitter.com/nytimes/status/1276199749872484352?s=20
امریکی ادارے CDC کے مطابق کورونا وائرس سے موجودہ تعداد سے دس گنا زیادہ لوگ متأثر ہوئے ہوں گے۔ (ڈان)
امریکہ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں لوگوں کو بھیجے گئے امدادی چیک میں سے ایک ملین سے زائد چیک ایسے لوگوں کو بھی بھیجے گئے جو کہ وفات پاچکے ہیں۔ (ڈان اردو)
https://twitter.com/AFP/status/1276319207978790912?s=20
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی نے ایک ہی خاندان کے 18؍افراد کو متأثر کردیا۔ ان میں سے تین افراد ہسپتال میں شامل ہیں۔ (بی بی سی اردو)
میکسیکو
میکسیکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 25,000سے زائد ہوگئی ہے۔ ( سی این این)
https://twitter.com/Reuters/status/1276362118770634752?s=20
افریقہ
روانڈا نے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کی وجہ سے دارالحکومت Kigali کے بعض علاقوں میں گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
نائیجریا نے انڈونیشیا میں اپنے باشندوں کی جانب سے نائیجریا کی ایمبسی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ نائیجرین باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کی ایمبسی انڈونیشن امیگریشن کے حکام کی طرف سے انھیں پریشان کئے جانے پر ان کی کوئی مدد نہیں کررہی۔ (بی بی سی افریقہ)
نائیجر کےجنوب مغربی علاقے میں مسلح افراد نے 10 رضاکاروں کو اغواء کر لیا ہے جو اس علاقے میں خوراک تقسیم کررہے تھے۔ (بی بی سی افریقہ)
سینیگال میں سخت حفاظتی اور طبی انتظامات کے ساتھ سکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
برونڈی کے مرحوم صدر Pierre Nkurunziza جنھوں نے ملک پر 15 سال حکومت کی، ان کی تدفین آج دارالحکومت Gitegaمیں ہو گی۔ (بی بی سی افریقہ)
جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے 47کارکنان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
ماریشس کے نائب وزیراعظم Ivan Colendavellooکو ایک مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کی وجہ سے برطرف کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)
کھیل
فٹ بال
لیور پول فٹ بال کلب 30سال بعد دوبارہ انگلش پریمئر لیگ کا چیمپئن بن گیا ہے۔ کل ہونے والے میچ میں چیلسی کلب نے جب مانچسٹر سٹی کو 2-1سے ہرایا تو پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پریمئر لیگ کے بقایا میچز میں اب کوئی کلب لیورپول کے پوائنٹس سے زیادہ پوائنٹ نہیں لے پائے گا۔ یہ لیورپول کا 19 واں ٹائیٹل ہے۔ اعداد و شمار دیکھے جائیں تو اس دوران کلب نے 1,149میچ کھیلے، 239کھلاڑی کلب کی طرف سے کھیلے اور کلب نے 1.47بلین پاؤنڈ کا خرچہ کیا۔ (بی بی سی)
https://twitter.com/BBCBreaking/status/1276261457999650828?s=20
Fifaکا کہنا ہے کہ 2023 کا خواتین کا فٹ بال ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا۔ (بی بی سی)
باکسنگ
سابقہ عالمی باکسنگ چیمپئن کے بیٹے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کےوالد Roberto Duran کو کورونا وائرس کی وجہ سے پانامہ سٹی کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ان کی عمومی صحت درست ہے اور صرف ٹھنڈ کی شکایت ہے۔ (بی بی سی)
مشہور سپورٹس کمپنی Nikeکا کہنا ہے کہ اس کو چوتھی سہ ماہی میں کورونا وائرس کی وجہ سے سٹورز کے بند رہنے کی وجہ سے 790ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ (الجزیرہ)
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)