Covid-19 بلیٹن (نمبر 94، 30؍ جون 2020ء)
14ممالک کے لوگ یورپ آسکیں گے
برطانیہ میں اموات معمول پر آگئیں
پاکستان میں ٹیسٹنگ میں کمی
عالمی ادارۂ صحت کی ٹیم چین جائے گی
بھارت، جاپان میں ویکسین کے انسانی تجربات
Remdesivir کی قیمت
کانگو کا یوم آزادی
سینیگال میں ایمرجنسی ختم
کھیلوں کی خبریں
Shell کی ویلیو میں کمی
Airbus کی پروڈکشن میں کمی
Worldometers.infoکی طرف سے جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 10,464,830؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے509,516؍اور 5,709,508؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔
(www.worldometers.info)
(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)
دنیا بھر میں یکم سے 27؍جون کے دوران کورونا وائرس سے روازانہ ہونے والی اموات کی اوسط تعداد 4,700 رہی ہے۔
https://twitter.com/Reuters/status/1277634799222620162?s=20
کورونا وائرس کی وباء کو شروع ہوئے چھ ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ یہ وباء ختم ہونے سے ابھی بہت دور ہے۔ (ڈان)
https://twitter.com/WHO/status/1277696966630215681?s=20
یورپ
یورپی یونین نے ان 14؍ممالک کی فہرست شائع کی ہے جن سے آنے والے مسافروں کو کورونا وائرس پھیلانے کے خطرے سےمحفوظ سمجھا جائے گا۔ امریکہ ، برازیل اور چین اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ (بی بی سی)
برطانیہ
19؍جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں برطانیہ میں اموات کی تعداد پانچ سال کے عرصہ کی اوسط کے مطابق معمول پر آگئی ہے۔ بتائے گئے ہفتے میں ملک بھر میں 10,681؍اموات ریکارڈ کی گئیں جو کہ اوسط سے 8؍اموات کم ہیں۔ اس دوران Covid-19 سے 849 ؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ (بی بی سی)
ایشیا
پاکستان
پاکستان میں گزشتہ روز 2,825 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ 31؍مارچ کے بعد سے پہلی بار یہ تعداد 3,000سے کم رپورٹ ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے نئے کیسز میں کمی کا رجحان ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ ٹیسٹنگ میں کمی ہے۔ (الجزیرہ)
چین
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے شروع ہونے کے بارے میں بہتر طور پر سمجھنے کے لئے اگلے ہفتے ایک ٹیم چین بھیج رہے ہیں۔ (سی این این)
چینی محققین نے سوموار کے روز ایک تحقیق شائع کی ہے جس کے مطابق انھوں نے سوائن فلو کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو انسانوں کو متأثر کرسکتی ہے اور مستقبل میں وباء کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔ سائنسدانوں نے اسے G4 وائرس کا نام دیا ہے۔ (سی این این)
بھارت
بھارت میں Bharat Biotech کی ویکسین Civaxin کے انسانی تجربات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جانوروں پر کئے گئے اس ویکسن کے تجربات مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ یہ تجربات جولائی میں شروع کئے جائیں گے۔ (الجزیرہ)
بھارت نے سوموار کے روز 59 موبائل ایپس، جن میں زیادہ تر چینی ایپس شامل ہیں، پر پابندی لگا دی ہے۔ سرحدی چھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کی حکومتوں میں کشیدگی دیکھی جارہی ہے۔(الجزیرہ)
بھارت میں ایک 52؍سالہ مریض کو 36 گھنٹوں کی کوشش، 18 ہسپتالوں کا چکر لگانے اور 32 اور جگہوں پر علاج حاصل کرنے کی کوششوں کے بعد جب ایک ہسپتال نے بالآخر اس کے علاج کی حامی بھری تو وہ شخص ہسپتال کی دہلیز پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ اس مریض کو بخار اور سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا۔ (بی بی سی)
عراق
24؍جون کو ناصریہ میں الحسین یونیورسٹی ہسپتال میں آکسیجن کا سٹاک ختم ہونے سے Covid-19 کے چار مریضوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ہسپتال میں ستاف اور دیگر سہولیات کی بھی کمی ہے۔ (france24)
جاپان
جاپان کی کمپنی AnGes نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ایک ممکنہ ویکسین کے انسانی تجربات شروع کررہے ہیں۔ یہ تجربات اوساکا کے یونیورسٹی ہسپتال میں اگلے سال 31؍جولائی تک جاری رہیں گے۔ (بی بی سی)
امریکہ
Gilead Sciences Inc نے امریکہ میں Remdesivir کی پانچ دن کے کورس کی قیمت 2,340 ڈالر بتائی ہے۔ Cipla Ltdکی طرف سے بنائی گئی اسی دوا کی قیمت 5,000بھارتی روپے اور Hetero Lab کی طرف سے بنائی گئی اس دوا کی قیمت 5,400بھارتی روپے ہوگی۔ (الجزیرہ)
وینزویلا
یورپی یونین کی جانب سے وینزویلا کے 11؍ عہدے داران پر پابندیاں لگانے کے بعد وینزویلا کے صدر نے ملک میں موجود یورپی یونین مشن کی سربراہ کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ (france24)
افریقہ
ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کا آج 60واں یوم آزادی ہے۔ آج کے دن اسے بیلجیئم سے آزادی حاصل ہوئی تھی۔ بیلجیئم کے بادشاہ فلپ نے اپنی قوم کی طرف سے کانگو پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ مظالم اس قدر ہولناک تھے کہ 1885ء سے 1908ء کے درمیان کانگو کی آبادی 20 ملین سے کم ہوکر آدھی رہ گئی تھی۔ (france24)
سینیگال کے صدر Macky Sall نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لگائی گئی ایمرجنسی اور رات کے کرفیو کو آج سے ختم کیا جارہا ہے۔ 15؍جولائی سے عالمی پروازیں بھی شروع کردی جائیں گیں۔ (بی بی سی)
لیسوتھو کی سابقہ خاتونِ اول کو قتل کے ایک کیس میں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ خاتونِ اول پر اپنے شہر کی پہلی بیوی کے قتل کا الزام ہے۔ ڈپٹی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ وہ ایک خطرناک خاتون ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)
آسٹریلیا
آسٹریلیا نے وکٹوریا کی ریاست میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے 10 علاقوں میں پھر سے 29؍جولائی تک لاک ڈاؤن کردیا ہے۔ (سی این این)
کھیل
کرکٹ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوسری بار بھی منفی آیا ہے۔ اب یہ کھلاڑی ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کرسکتے ہیں۔ (ڈان)
https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1277845716497465344?s=20
رگبی
کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال میں ہونے والے World Rugby Sevens Series کے باقی تمام میچز کینسل کردئے گئے ہیں۔ (سی این این)
بیس بال
امریکہ کی Major League Baseball کے کئی کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے صحت کے خدشات اور ذاتی وجوہات بتاتے ہوئے اس سال کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ (سی این این)
Shell آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہونے سے وہ کمپنی کی ویلیو کو 22؍بلین ڈالر تک کم کررہے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق 2021ء میں تیل کی فی بیرل اوسط قیمت 40ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔ (سی این این)
https://twitter.com/Reuters/status/1277870746631634944?s=20
طیارے بنانے والی کمپنی Airbus کا کہنا ہے کہ اگلے دو سال میں ان کی پروڈکشن پہلے کی نسبت 40فیصد کم رہے گی۔
https://twitter.com/Reuters/status/1277595171983486976?s=20
دیکھئے کس طرح اس فیملی نے ایک ریچھ کے سر میں پھنسا ہوا پلاسٹک کا ڈبہ نکال کر اس کی جان بچائی۔
https://twitter.com/BBCWorld/status/1277892764898938880?s=20
(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)