ساڑھے 13 تا 14 سال کی عمر کے واقفینِ نو اور واقفاتِ نو:
٭… باترجمہ پڑھیں: تیسرا اور چوتھا پارہ۔
٭… حفظ کریں: سورت بنی اسرائیل آیات 79تا 85 اور سورت حٰمٓ السجدۃ آیات 31تا 36
٭… باترجمہ حفظ کریں:
سورۃ النصر، سورۃ الکافرون اور سورۃ الماعون
٭… دعائیں یاد کریں: نماز کے بعد کی دعائیں اور بیت الخلاء جانے اور باہر نکلنے کی دعا
٭… نظم یاد کریں: وہ پیشوا ہمارا … (درثمین 10اشعار)، محمدؐ پر ہماری جاں فدا ہے… (کلامِ محمود نصف آخر)، یا عین فیض اللّٰہ… (قصیدہ اشعار11تا20)
٭…صفاتِ باری تعالیٰ مع ترجمہ یاد کریں:
الْمُعِزُّ:عزت دینے والا۔ الْمُذِلُّ: ذلیل کرنے والا۔ الْحَکَمُ: فیصلہ کرنے والا۔ اللَّطِیْفُ: بھید جاننے والا۔ الْخَبِیْرُ: خوب خبر رکھنے والا۔ الشَّکُوْرُ: قدردان۔ الْکَبِیْرُ: بڑائی والا۔ الْمُقِیْتُ:روزی دینے والا۔ الْحَسِیْبُ: کفایت کرنے والا۔ الْجَلِیْلُ: بزرگی والا، الْکَرِیْمُ: عزت والا۔
٭… آداب: ہمسائے کے حقوق کا مطالعہ کریں
٭… سیرت کا مطالعہ کریں: سیرت خلفائے راشدین،سیرت خلفائے احمدیت۔