15 تا 16 سال کی عمر کے واقفینِ نو اور واقفاتِ نو:
15 تا 16 سال کی عمر کے واقفینِ نو اور واقفاتِ نو:
٭… خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کی تجنید میں شامل ہوں اور اپنے نگران کی مکمل اطاعت کریں۔ مجلس کے تمام پروگرامز میں شامل ہوں۔
٭… باترجمہ پڑھیں: پارہ 9 تا 12۔
٭… باترجمہ حفظ کریں: سورۃ الغاشیہ، سورۃ الاعلیٰ۔
٭… دعائیں یاد کریں: گذشتہ نصاب کی شامل دعاؤں کی دہرائی کریں۔
٭… نظم یاد کریں: قصیدہ: یا عین فیض اللّٰہ…(دس اشعار 21 تا 30)
٭… آداب: گفتگو کے آداب مطالعہ کریں
٭… مطالعہ کریں: چالیس جواہر پارے از حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ، پیارے رسول کی پیاری باتیں از حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ۔
٭… مطالعہ سیرت: ہمارا آقا از شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی، سیرت حضرت مسیح موعودؑ از حضرت مصلح موعودؓ۔
٭… عملی تربیت:
کسی جسمانی کھیل کی عادت ڈالیں مثلاً پیدل چلنا، جاگنگ، تیراکی وغیرہ۔
گھریلو کام کاج میں گھر والوں کا ہاتھ بٹائیں۔
واقفات گھریلو ذمہ داریاں نبھانے کی عملی تربیت حاصل کرنے کی شروع کریں۔ مثلاًگھرکی صفائی، کھانا پکانا، کپڑے دھونا وغیرہ۔