وقفِ نو کارنر
کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال
سات سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے
نماز مترجم: نماز کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ یاد کریں۔
سورۃ الفاتحہ
ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ(شروع کرتا ہوں) جو بن مانگے دینے والااور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوںکا پالنے والا ہے۔ بن مانگے دینے والااور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ جزا سزاکے دن کا مالک ہے۔ ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔ہمیں سیدھاراستہ دکھا ان لوگوں کا راستہ جن پر تُو نے انعام کیا۔ نہ کہ اُن لوگوں کا (راستہ) جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ گمراہوں کا۔