سپورٹس بلیٹن
فٹ بال:یوئیفاچیمپئنزلیگ کے راؤنڈآف ۱۶؍کے دوسرےlegمیں پرتگال کے Sporting Lisbonکلب نے نارویجن کلب Bodo/Glimtکو۵۔صفرسے شکست دے کرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔دیگر میچز میں پیرس سینٹ جرمین(PSG)نےانگلش کلب چیلسی کو۳۔صفر،ریال میڈرڈ نے مانچسٹرسٹی کو۲۔۱؍اورآرسنل نے لیورکیوسن کو۲۔صفرسے ہرایا۔بارسلونا نے نیوکاسل کودوکے مقابلہ میں سات گول سے شکست دی جبکہ بائرن میونخ نے اٹالانٹاکو۴۔۱؍مات دی۔لیورپول نے Galatasarayکے خلاف۴۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔انگلش کلب ٹوٹینہیم نے ہسپانوی کلب Athletico میڈرڈ کے خلاف ۳۔۲؍سے کامیابی حاصل کی تاہم بہتر گول اوسط کی بنیادپر ایتھلیٹکومیڈرڈنے اگلے مرحلہ میں جگہ بنالی۔ چیمپئنزلیگ کے کوارٹرفائنل راؤنڈ میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ بائرن میونخ کے ساتھ جبکہ آرسنل کا مقابلہ سپورٹنگ سے ہوگا۔اسی طرح پی ایس جی اور لیورپول آمنے سامنے ہوں گے اور ہسپانوی کلبزبارسلونا اور اتھلیٹکومیڈرڈ آپس میں ٹکرائیں۔کوارٹرفائنل میں پہلے لیگ کے میچز۷؍اپریل جبکہ دوسرے لیگ کے مقابلے ۱۴؍اپریل کوہوں گے۔
لیونل میسی کا اعزاز:ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے مایہ فٹبالر لیونل میسی (Lionel Messi)نے اپنے کیرئیرمیں۹۰۰؍گول کرکے اہم سنگِ میل عبورکرلیا۔انہوں نے یہ اعزازConcacafچیمپئنزکپ میں انٹرمیامی کی طرف سے کھیلتے ہوئے Nashvilleکے خلاف گول کر کے حاصل کیا۔لیونل میسی نے ۹۰۰؍گول ۱۱۴۲؍میچز میں کیے ہیں جبکہ قبل ازیں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈونےاپنے کیرئیرکے۱۲۳۶؍میچزمیں ۹۰۰؍گول کاسنگ میل عبورکیاتھا۔
ویمنزفٹ بال ایشیاکپ:جاپان نےمیزبان آسٹریلیاکو ایک کے مقابلہ میں صفر گول سے شکست دے کرتیسری مرتبہ ویمنز فٹ بال ایشیاکپ جیت لیا۔میچ کا واحدگول فاتح ٹیم کی جانب سے Hamanoنےکھیل کے ۱۷ویں منٹ میں کیا۔جاپانی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی، انہوں نے چھ میچز میں مجموعی طورپر۲۹؍گول کیے جبکہ اس کے خلاف صرف ایک گول ہوا۔ ٹورنامنٹ پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے چین کے خلاف ۲۔۱؍جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے جنوبی کوریاکو۴۔۱؍سے ہرایاتھا۔
کرکٹ:جنوبی افریقہ اور نیوزیلینڈ کی ٹیموں کے مابین پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے کیوی ٹیم کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔اس میچ میں میزبان ٹیم صرف۹۱؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔دوسرے میچ میں نیوزیلینڈ نے مقررہ بیس اوورزمیں ۱۷۵؍رنزبنائے جس کے جواب جنوبی افریقہ کی ٹیم محض ۱۰۷؍رنزبناسکی۔تیسرے میچ میں نیوزیلینڈنے ۱۳۷؍رنزکا ہدف دووکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔چوتھے مقابلہ میں جنوبی افریقہ نے ۱۹؍رنزسے کامیابی حاصل کرکے سیریز ۲۔۲؍سے برابرکردی۔
دوسری طرف ویسٹ انڈیز کادورہ کرنے والی آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوینٹی سریز۳۔صفر سے اپنے نام کرلی۔آسٹریلیا نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنزکو۴۳؍رنز اور دوسرے میچ میں ۱۷؍رنزسے شکست دی۔بارش سے متاثرہ تیسرے مقابلہ میں آسٹریلیاویمنز نے DLSفارمولاکے تحت ۴۰؍رنزسے فتح حاصل کی۔اس میچ میں آسٹریلیا کی Georgia Vollنے ۵۳؍گیندیں کھیل کر۱۰۱؍رنزکی شانداراننگزکھیلی۔
(ن م طاہر)
٭…٭…٭




