افریقہ (رپورٹس)

کینیا کے سولہ ریجنز میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کینیا نے امسال بھی ماہ فروری میں کینیا بھر کے سولہ ریجنز کی ۸۷؍جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا خاص اہتمام کیا جن میں ۲۴۴۸؍احباب جماعت کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ۹۷؍معزز مہمانان شریک ہوئے۔ اس طرح ان مبارک جلسوں میں کُل ۲۵۴۵؍افراد نے شرکت کی۔

ان جلسوں میں تلاوت قرآن کریم اور حمد و نعت کے بعد مبلغین سلسلہ، معلمین کرام اور دیگر مقررین نے پیشگوئی مصلح موعود کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے علاوہ پیشگوئی ہذا کے مصداق حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ کی سیرت اور سوانح کو بھی بیان کیا اور غلبۂ اسلام کے سلسلہ میں آپؓ کی انتھک کوششوں اور جماعت احمدیہ کی ترقی نیز انسانیت کی خدمت کے لیے آپؓ کی عالمی خدمات کا ایمان افروز تذکرہ بھی ہوا۔ ان جلسوں میں نَومبائعین بھی شامل ہوئے اور انہوں نے بھی تقاریر اور منظوم کلام پڑھ کر اپنے پیارے امام کو ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

بعض جماعتوں میں پیشگوئی مصلح موعود کے مندرجات اور حضرت مصلح موعودؓ کی نابغہ روزگار شخصیت، آپؓ کی کتب و تقاریر اور آپؓ کے کارہائے نمایاں سے متعلق کوئز کے دلچسپ اور معلومات سے بھرپور مقابلے بھی منعقد کیے گئے اور مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ تقریبا ًہر جگہ اجتماعی کھانے کا بندوبست بھی کیا گیا جس میں معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ ان پروگراموں کے نیک اور شیریں ثمرات عطا فرمائے اور جماعت کے تمام افراد کو حضرت مصلح موعودؓ کے علم، اخلاص اور آپؓ کےجذبہ خدمت اسلام کا حقیقی وارث بنائے۔ آمین

(رپورٹ:محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ہیومینٹی فرسٹ جارجیا کا رمضان فوڈ پروگرام ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button