ارشادِ نبوی
نبی اکرمﷺ کی مہرِ نبوت
حضرت سائب بن یزیدؓ بیان کرتے ہیں کہ میری خالہ مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے گئیں اور کہنے لگیں: یا رسول اللہؐ! میرا بھانجا بیمار ہے۔ تو آپؐ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے برکت کی دعا کی۔ پھر آپؐ نے وضو کیا اور میں نے آپؐ کے وضو سے بچا ہوا پانی پیا اور آپؐ کی پیٹھ کے پیچھے جا کھڑا ہوا اور میں نے آپؐ کے دونوں کندھوں کے درمیان نبوت کی مہر کو دیکھا جو چکور کے انڈے کی طرح تھی۔
(صحیح البخاری كتاب المرضى باب من ذهب بالصبي المريض ليدعى له حدیث نمبر ۵۶۷۰)
مزید پڑھیں: سب سے پہلے نماز کا محاسبہ ہوگا




